"دسہرہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 84:
کشمیر کے اقلیتی ہندو نوراتر کی دعوت کو احترام سے مناتے ہیں۔ خاندان کے سارے بالغ رکن نو دنوں تک صرف پانی پی کر روزہ کرتے ہیں۔ انتہائی پرانی روایت کے مطابق نو دنوں تک لوگ ماں کھیر بھوانی کا درشن (زیارت)کرنے کے لئے جاتے ہیں۔ یہ مندر ایک جھیل کے بيچوں بيچ بنا ہوا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ دیوی نے اپنے بھکتوں سے کہا ہے کہ اگر کوئی انہونی ہونے والی ہوگی تو یہاں پانی سیاہ ہو جائے گا۔ کہا جاتا ہے کہ اندرا گاندھی کے قتل کے ٹھیک ایک دن پہلے اور پاک بھارت جنگ کے پہلے یہاں کا پانی واقعی سیاہ ہو گیا تھا۔
 
 
== سابقہ مضمون ==
ہندوؤں کا ایک تہوار ۔ لغوی معنی دس روز۔ مراد دس گناہوں کو لے جانے والا۔ جیٹھ شکل پکش کی دسویں تاریخ جو [[گنگا]] کے پیدا ہونے کا دن ہے۔ جو اس دن گنگا میں نہائے اس کے دس قسم کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔ اس دن [[درگا]] جی کی [[جنم اشٹمی]] یا یوم فتح منایا جاتا ہے۔ نیز اس دن راجا[[رام]] چندر کا [[بن باس]] سے گھر آنا اور[[راون]] پر فتح پانا بھی بیان کیا جاتا ہے۔ قدیم زمانے میں یہ موسمی تہوار تھا کیونکہ اس روز دن اور رات برابر ہو جاتے ہیں۔ اور موسم اعتدال پر آجاتا ہے۔ پھر اس تہوار پر مذہبی رنگ چڑھ گیا اور یہ راون کے خلاف رام چندر کی فتح کی یادگار کے طور پر منایا جانے لگا۔
{{Commons category|Dasara}}