"محمد حسین آزاد" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +صفائی (14.9 core): + زمرہ:1827ء کی پیدائشیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 4:
== پیدائش ==
آزاد کی پیدائش دہلی میں بروز [[جمعرات]] 18 [[ذوالحجہ]] [[1245ھ]] مطابق [[10 جون]] [[1830ء]] کو ہوئی۔<ref>جہاں بانو بیگم: محمد حسین آزاد، صفحہ 13۔ مطبوعہ حیدرآباد دکن، [[1940ء]]</ref>
==عملی زندگی==
 
والد کا نام مولوی محمد باقر تھا جنہوں نے [[1837ء]] میں دہلی سے پہلا اخبار( [[اردو اخبار]]) نکالا۔ [[1854ء]] میں محمد حسین آزاد بھی اس میں ایڈیٹر کی حیثیت سے شریک ہو گئے۔1857 کے غدر (یا جنگ آزادی) کے زمانہ میں اردو اخبار نے اگریزوں کے خلاف دھواں دھار مضامین شائع کیے، مگر انگریزوں کے خلاف بغاوت مکمل طور پر ناکام ہو گئی۔ اس کے بعد پکڑ دھکڑ شروع ہوئی۔ مولانا باقر گرفتار کرلیے گئے اور انہیں گولی مار دی گئی۔ محمد حسین آزاد جان بچا کر روپوشی اختیار کر لی۔ آخر انہوں نے سیاست سے علیحدگی اختیار کرلی اور وہ اپنے تمام خاندان کو لے کر [[لکھنؤ]] پہنچے۔ تلاش معاش میں کئی سال مارے پھرتے رہے آخر [[1864ء]] میں [[لاہور]] چلے آئے اور مولوی رجب علی کی سفارش پر انگریزوں کے ایک تعلیمی ادارہ [[گورنمنٹ کالج لاہور]] میں پندرہ روپے ماہوار پر ملازم ہو گئے۔ میجر فلر داکٹر سررشتہ تعلیم کو اس کی گوناگوں صلاحیتوں کا علم ہوا تو انہوں نے سرکاری اخبار (اتالیق پنجاب) کا نائب مقرر کر دیا۔ اس رسالے کے بند ہونے پر (پنجاب میگزین) نکلتا رہا۔ [[1865ء]] میں آزاد کابل اور بخارا گئے۔ دوسرا سفر انہوں نے [[1883ء]] میں کیا۔ اس طرح انہیں جدید فارسی سیکھنے کا موقع ملا۔<br/>
[[1873ء]] میں کرنل ہالرائیڈ نے [[انجمن پنجاب]] قائم کی اور ایک خاص قسم کے مشاعروں کی بنیاد ڈالی جس میں مصرع طرح کی بجائے نظم لکھنے کے لیے عنوان دیاجاتا تھا۔ ان مشاعروں میں آزاد اور[[الطاف حسین حالی]] ذوق و شوق کے ساتھ حصہ لیتے رہے اور متعدد اخلاقی اور نیچرل نظمیں لکھیں۔<br/>
آزاد گورنمنٹ کالج لاہور میں عربی [[فارسی]] کے پروفیسر بھی رہے اور [[1887ء]] میں [[ملکہ وکٹوریہ]] کی جوبلی پر [[شمس العلماء]] کا خطاب پایا۔
 
== وفات ==
دماغی تھکاوٹ اور جواں سال بیٹی کی بے وقت موت کی وجہ سے [[1889ء]] میں دماغی توازن کھو بیٹھے اور جنون کے آثار پیدا ہو گئے۔ آخری عمر تک یہی حالت رہی اور 22 جنوری 1910ء کو 80 سال کی عمر میں لاہور میں فوت ہوئے۔ان کا مزار لاہور کربلا گامے شاہ میں ہے،