"جمال عبدالناصر" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:اسلامیت کے نقاد
م (خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:اسلامیت کے نقاد)
== ناصر اور اخوان ==
 
ناصر نے اپنے دور اقتدار میں [[13 جنوری]] [[1954ء]] کو [[اخوان المسلمون]] پر پابندی عائد کرکے اسے خلاف قانون قرار دے دیا اور [[حسن الہضیبی]] سمیت بہت سے اخوانی گرفتار کرلئے گئے۔ اخوان کی سرگرمیاں پابندی کے بعد بھی ختم نہیں ہوئیں۔ [[7 جولائی]] [[1954ء]] کو مصری حکومت نے جب [[انگریز|انگریزوں]]وں سے معاہدہ کیا تو اخوان نے اس کی شدت سے مخالفت کی اور اس معاہدے کو [[مصر]] کو [[برطانیہ]] کے ہاتھوں فروخت کر دینے کے مترادف قرار دیا۔ اس معاہدے کی مخالفت کی وجہ سے حکومت نے روزنامہ اخوان المسلمون کو [[10 ستمبر]] [[1954ء]] کو بند کر دیا۔ [[26 اکتوبر]] کو ناصر پر قاتلانہ حملہ ہوا جس نے ناصر کو اخوان کے خلاف کارروائی کرنے کا موقع فراہم کر دیا اور اخوان کی تردید کے باوجود کارکنوں کی گرفتاریاں شروع ہوگئیں۔ مصر کے مشہور اخبار "المصری" کے ایڈیٹر احمد ابو الفتح کے مطابق چند ہفتوں کے اندر گرفتار ہونے والوں کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ گئی جن میں [[سید قطب]] اور [[عبدالقادر عودہ]] جیسے مفکر اور ادیب بھی شامل تھے۔ [[7 نومبر]] [[1954ء]] کو فوجی عدالت نے 6 ممتاز رہنماؤں کو صفائی کی سہولتیں فراہم کیے بغیر سزائے موت سنادی۔ حسن ہضیبی کی سزائے موت بڑھاپے کی وجہ سے عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔
 
[[مارچ]] [[1964ء]] میں جب مصر میں ہنگامی حالت کا خاتمہ ہوا تو تمام سیاسی قیدی رہا کر دیے گئے جن میں اخوان بھی تھے لیکن ایک سال بعد ہی اخوان ابتلا اور آزمائش میں مبتلا ہو گئے۔ [[جولائی]] [[1965ء]] میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں پکڑ دھکڑ کی نئی مہم شروع ہو گئی جس میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 6 ہزار اخوان کر لیے گئے جبکہ غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق یہ تعداد 20 سے 50 ہزار تک بیان کی گئی ہے جن میں تقریبا 800 خواتین بھی شامل تھیں۔ حسن ہضیبی بھی دوبارہ گرفتار کر لیے گئے اور ان کو تین سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جس کی تاب نہ لاکر وہ 8 نومبر 1965ءکو شہید ہو گئے۔
[[زمرہ:1970ء کی وفیات]]
[[زمرہ:اسکندریہ کی شخصیات]]
[[زمرہ:اسلامیت کے نقاد]]
[[زمرہ:افریقی اتحاد کے چیئرپرسن]]
[[زمرہ:افریقی انقلابی]]
[[زمرہ:اقدام قتل سے زندہ بچ جانے والے]]
[[زمرہ:سرد جنگ کی شخصیات]]
[[زمرہ:سرد جنگ کے رہنما]]
[[زمرہ:سوریہ کے صدور]]
[[زمرہ:مصری مسلم]]
[[زمرہ:وفیات بسبب دورہ قلب]]
[[زمرہ:سرد جنگ کی شخصیات]]