"دن" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی
سطر 3:
دن عام طور پر 24 [[گھنٹوں]] کے روشن حصے کو (جب [[سورج]] کی روشنی [[زمین]] پر پڑتی ہے) بھی کہتے ہیں۔
== مزید دیکھیے ==
'''دن (دِن) سنسکرت۔
'''
 
سنسکرت زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ عربی رسم الخط میں لکھا جانے لگا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" بحوالہ "اردو ادب" میں مستعمل ملتا ہے۔
 
اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی : دِنوں[دِنوں (و مجہول)]
١ - سورج کے نکلنے سے غروب ہونے تک کا عرصہ، روز، رات کی ضد۔
"ایک دن ہم نے پوچھا بابا شراب کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ١٨٤)
٢ - دن رہے، سورج ڈوبنے سے قبل۔
 جب کہاں میں نے کہ کچھ دن ہی سے آنا تو کہا شام سے پہلے ہی آئی تری شامت ہو گی (١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٢٤٣)
٣ - چوبیس گھنٹے کی مدت، روز و شب (عموماً صیغۂ جمع میں مستعمل)۔
"کئی دن میں یہ خط پڑھتا رہا میں نے جواب بھی لکھا . وہ میرے خط کا منتظر نہیں تھا۔" (١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٤٧٩)
٤ - (مطلقاً) وقت، زمانہ۔
"پھر اسے احمد بشیر مل گیا . وہ ان دنوں بالکل گرین یوتھ تھا۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٣٠٣)
٥ - عہد، سن، عمر۔
 مرنے کے دن نہیں اور جینے کی حسرت نہ رہی رحم کر رحم کہ اب ضبط کی طاقت نہ رہی (١٩٤٦ء، اخترستان، ٧٣)
٦ - انجام۔
 لاش پر عبرت یہ کہنی ہے امیر آئے تھے دنیا میں اس دن کے لیے (١٨٨٨ء، صنم خانۂ عشق، ٢١٨)
٧ - قسمت، بخت، نصیب۔
 وہ دن ہو کہ ہم حق غلامی سے ادا ہوں تم بھی یہ دعا مانگو کہ ہم شہ پہ فدا ہوں (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٤:١)
٨ - موسم، رت۔
"دن ایسے، پہلی گرمی بچے کا ساتھ۔ خدا اپنا فضل رکھے۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ٦٠)
٩ - ایام ماہواری، حیض کی مدت۔
"دن ٹل گئے۔" (١٨٠٨ء، دریائے لطافت، ١٠٢)
١٠ - ساعت، گھڑی، موقع۔
"خدا خدا کر کے یہ دن ہوا، خاندان میں بیٹے کی صورت دکھائی دی۔" (١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٦٨)
١١ - عیسائیوں کا ایک نیو ہار جو 25 دسمبر کو ہوتا ہے۔ کرسمس ڈے۔ (جامع اللغات)
<ref>خانۂ عشق، ٢٤٣)</ref>
<ref>(١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٤:١)</ref>
مترادف الفاط
روز(فارسی)   یوم(عربی)
'''اشعار'''
یاں کے سپید و سیہ میں ہم کو دخل جو ہے سو اتنا ہے
رات کو رو رو صبح کیا اور دن کو جوں توں شام کیا
 
صبح پیری شام ہونے آئی میر
تو نہ چیتا یاں بہت دن کم رہا
 
کئی دن سُلوک وداع کا‘ مرے درپے دل زار تھا
کبھو درد تھا‘ کبھو داغ تھا‘ کبھو زخم تھا‘ کبھو وار تھا
 
دفتر داغ ہے جگر اس میں
کِسو دن یہ حساب نکلے گا
 
دل ہی کے غم میں گزری اپنی تو عمر ساری
بیمار عاشقی یہ کس دن بھلا رہے گا
 
اگرچہ عمر کے دس دن یہ لب رہے خاموش
سخن رہیگا سدا میری کم زبانی کا
 
مجنوں کو عبث دعوئے وحشت ہے مجھی سے
جس دن کہ جنوں مجھ کو ہوا تھا وہ کہاں تھا
 
اس آفتاب بن نہیں کچھ سوجھتا ہمیں
گر یہ ہی اپنے دن ہیں تو تاریک شب ہے کیا
 
ہوا ہوں تنگ بہت کوئی دن میں سن لیجو
کہ جی سے ہاتھ اُٹھا کر وہ اُٹھ گیا نہ رہا
 
ہوا ہوں تنگ بہت کوئی دن میں سن لیجو
کہ جی سے ہاتھ اٹھا کر وہ اُٹھ گیا نہ رہا
  
 
انگریزی الفاظ
Day (of twenty four hours); a day (of twelve hours); daytime; time; circumstances; lot    fate; days    period of life    age
[[Day]]
{{زمرہ کومنز|Day}}
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/دن»