"ازمیر" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:ترکی میں رومی مقامات
سطر 1:
[[فائل:İzmir_Turkey_Provinces_locator.gif|تصغیر|300px|ترکی کا نقشہ، ازمیر کو نمایاں کیا گیا ہے]]
 
'''ازمیر''' (İzmir) [[ترکی]] کا تیسرا سب سے بڑا شہر اور [[استنبول]] کے بعد دوسری بڑی بندرگاہ ہے۔ یہ [[بحیرہ ایجیئن]] میں [[خلیج ازمیر]] کے ساحلوں پر واقع ہے۔ یہ صوبہ ازمیر کا دار الحکومت ہے۔ شہر 9 شہری اضلاع میں تقسیم ہے۔ 2000ء کے مطابق شہر کی آبادی 2،409،000 اور 2005ء کے اندازوں کے مطابق 3،500،000 ہے۔ اس شہر کو یونانی سمرنا کہتے تھے جبکہ ترک اسے ازمیر کہتے ہیں۔
 
یہ شہر طویل عرصے تک [[رومی سلطنت]] کا حصہ رہا اور رومی سلطنت کی تقسیم کے بعد یہ [[بازنطینی سلطنت]] کا حصہ بن گیا۔
 
عثمانی سلطان [[بایزید یلدرم|بایزید اول]] نے 1389ء میں اس شہر کو فتح کرکے [[سلطنت عثمانیہ]] کا حصہ بنایا۔ تاہم بایزید کی [[تیموری سلطنت|تیموری]] سلطان [[امیر تیمور]] کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی شہر دوبارہ مقامی ترک قبائل کو مل گیا۔ 1425ء میں سلطان [[مراد دوم|مراد ثانی]] نے سمرنا کو دوبارہ فتح کیا۔ [[سقوط غرناطہ]] کے بعد اسپین سے نکالے گئے [[یہودی|یہودیوں]]وں کی اکثریت بھی اسی شہر میں آئی۔
 
[[پہلی جنگ عظیم]] میں سلطنت عثمانیہ کی شکست کے بعد فاتحین نے [[اناطولیہ]] کو مختلف ٹکڑوں میں بانٹ لیا اور [[معاہدہ سیورے]] کے تحت ترکی کا مغربی حصہ بشمول سمرنا [[یونان]] کے حصے میں آیا۔ 15 مئی 1919ء کو یونانی افواج نے ازمیر پر قبضہ کر لیا لیکن وسط [[اناطولیہ]] کی جانب پیش قدمی ان کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی اور 9 ستمبر 1922ء کو ترک افواج نے ازمیر کو دوبارہ حاصل کر لیا۔ جس کے ساتھ ہی یونان۔ ترک جنگ کا خاتمہ ہو گیا اور [[معاہدہ لوزان]] کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان آبادی کی منتقلی بھی عمل میں آئی۔
 
ازمیر "ایجیئن کا موتی" کہلاتا ہے۔
{{زمرہ کومنز|Izmir}}
{{ترکی کے میٹروپولیٹن مراکز}}
سطر 27:
[[زمرہ:ترکی کے شہر]]
[[زمرہ:ترکی کے قدیم یونانی مقامات]]
[[زمرہ:ترکی میں رومی مقامات]]
[[زمرہ:عہد نامہ جدید کے شہر]]
[[زمرہ:قدیم یونانی شہر]]