"ٹڈی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 117:
ایف اے او کا خیال ہے کہ ٹڈیوں کا ایک اوسط سائز کا جھنڈ 40 کلومیٹر سے لے کر 60 کلومیٹر کے علاقے پر پھیلا ہو سکتا ہے۔
<ref>https://www.bbc.com/urdu/resources/idt-010985c5-f562-41d7-b3b9-d7f11ebec853</ref>
== ٹڈیاں پکانے کا طریقہ ==
 
ڈیڈیاں کھانے کے شوقین لوگ اسے ’خشکی کا جھینگا‘ کہتے ہیں اور ان کے مطابق جتنی طاقت سمندری جھینگوں میں ہوتی ہے اتنی ہی طاقت ٹڈیوں میں بھی ہوتی ہے۔
سعودی عرب میں زندہ ٹڈیاں خریدی جاتی ہیں اور انہیں پکانے کے 2طریقے ہیں۔
ایک طریقہ یہ ہے کہ ٹڈیوں کو پانی میں ابالنے کے بعد تیل میں فرائی کیا جاتا ہےاور پھر اپنی پسند کے مصالحے ڈال کر کھایا جاتا ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ انہیں چاولوں کیساتھ پکا کر کھایا جاتا ہے۔افریقی ممالک میں ٹڈیوں کو خشک کرکے پکایا جاتا ہے اوربعض ممالک میں تو ٹڈیوں کو سینڈوچ ڈال کر کھایا جاتا ہے۔
== ٹڈیوں کے طبی فوائد ==
ماہرین کا کہناہےکہ ٹڈیاں پروٹین سے بھرپور ہیں اوران میں 62 فیصد پروٹین، 17 فیصد تیل اور 21 فیصد میگنیگشیم ، کیلشیئم ، آئرن، سوڈیم، پوٹاشیم اور فاسفورس ہوتا ہے۔
ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ٹڈیاں کھانے سے مختلف موسمی بیماریاں ختم ہوتی ہیں۔ٹڈیاں کیونکہ مختلف پتوں سے غذا حاصل کرتی ہیں اس لئے ان کے کھانے سے جسم کو غذائیت ملتی ہے جس سے انسان توانائی اور فرحت محسوس کرتا ہے۔
جڑی بوٹیوں سے علاج معالجہ کرنے والے سعودیوں کا کہناہے کہ ٹڈیاں کھانے سے جوڑوں کا درد ختم ہوتا ہے۔ یہ کمر کے درد کا فعال علاج ہے۔ جن بچوں میں افزائش سست ہوتی ہے انہیں ٹڈیاں کھلانی چاہیں۔
== سعودی وزرات زراعت کی طرف سے انتباہ==
دوسری طرف سعودی وزارت زراعت و ماحولیات و پانی نے شہریوں سمیت غیر ملکیوں کومتنبع کیا ہے کہ ٹڈیاں کھانے سے مختلف قسم کی بیماریاں پیدا ہوسکتی ہیں۔
محکمے کے مطابق ملک میں آنے والی ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے مختلف اوقات میں زہریلا اسپرے کیا جاتا ہے اوران میں اسپرے کے اثرات پائے جاتے ہیں جو پکانے یا ابالنے ختم نہیں ہوتے۔ وزارت نے کہا ہے کہ سعودی شہری اور غیر ملکی اپنی سلامتی کیلئے ٹڈیاں کھانے سے اجتناب کریں۔<ref>https://www.urdunews.com/node/416966/%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85-%D8%B9%D8%B1%D8%A8/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8/%D9%B9%DA%88%DB%8C-%D8%AF%D9%84-%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%D8%B3%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%AF%DB%81-%D8%BA%D8%B0%D8%A7</ref>
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
اخذ کردہ از «https://ur.wikipedia.org/wiki/ٹڈی»