"محفوظ الرحمن نامی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 18:
 
== آزاد انٹر کالج ==
حضرت مولانا محفوظ الرحمن صاحب نامیؒ نے ملک کی آزادی کے وقت فوری طور پر علوم عصریہ کی ترویج واشاعت کے لیے ’’مولانا آزاد نور العلوم ہائی اسکول‘‘ کے نام محلہ قاسم پورہ شہر بہرائچ میں ایک کالج کی بنیاد رکھی، جو فی الحال ''' آزاد انٹر کالج''' کے نام سے مشہور و معروف ہے۔ (مختصر تعارف، خدمات، منصوبے 94-1993ء/14)
''تحریک قرآن فہمی'': حضرت مولانا نامیؒ نے اس وقت کے مسلمانوں کی شرح ناخواندگی سے متاثر ہو کر قرآن فہمی اور قرآنی تعلیم کو عام کرنے کے لیے ’’رحمانی قاعدہؔ عربی‘‘ اردوؔ ’’معلمؔ القرآن‘‘ مفتاحؔ القرآن کے پانچ حصے مختصر نحوی صرفی قواعد پر مشتمل ترتیب دیا، تاکہ اس کے ذریعہ مسلم بچوں میں آسان طریقہ پر کم وقت میں قرآن فہمی اور ترجمہ قرآن کی استعداد وصلاحیت پیدا ہو جائے۔ پھر حضرت مولانا نامیؒ نے مذکورہ نصاب طبع کرایا اور ضلع بہرائچ ودیگر اضلاع میں کوشش کرکے اس نصاب کو جاری کرایا، اس کے لیے آپ نے دوسرے صوبوں کا بھی دورہ کیا، بحمد للہ اس کے بہت اچھے نتائج مرتب ہوئے اور اس وقت مفتاحؔ القرآن کے پانچوں حصے رحمانیؔ قاعدہ عربی، اردو بہت سے مدارس مکاتب اور کالجوں میں داخل نصاب ہیں۔
 
==عہدے اور مناصب==
حضرت مولانا محفوظ الرحمن نامیؒ جون 1947ء سے اکتوبر 1957ء تک 10؍ سال جامعہ نور العلوم کی موقر مجلس شوریٰ کے صدر رہے اور ستمبر 1945ء تا فروری 1946ء عہدہ اہتمام پر فائز رہے، جب کہ از ابتدا تا 1353 ھ اور شوال 1360ھ تا ذی الحجہ 1368ھ تقریباً 12؍ سال منصبِ صدارتِ تدریس اور ابتدا تا فروری 1946ء تقریباً 15؍ سال ناظم تعلیمات کے عہدے پر متمکن رہے۔ (مختصر تعارف، خدمات، منصوبے 94۔9,8/1993)