"شکتی سامنت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی فلمی ہدایت کار
سطر 5:
[[مغربی بنگال]] میں [[13 جنوری]] [[1926ء]] کو پیدا ہوئے سامنت [[بالی وڈ]] کے جانے مانے فلمساز تھے۔ فلموں میں وہ اداکاری کرنے آئے تھے لیکن پھر پردے کے پیچھے رہ کر انہوں نے اپنی فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ بعد میں انہوں نے اپنی ہدایت میں فلم ’بہو‘ بنائی۔ اس وقت کی مشہور ہیروئین [[اوشا کرن]] اور [[کرن دیوان]] کے ساتھ [[ششی کلا]] اور [[جھینگا|پران]] اس فلم کے اہم اداکار تھے۔
== پروڈکشن ==
سامنت نے چند ہی برسوں میں اپنی پروڈکشن کمپنی بنا لی اور پھر انہوں نے اس کے بینر تلے بے حد کامیاب فلمیں بنائیں۔ جس میں کشمیر کی کلی، این ایوننگ ان پیرس، ہاوڑا برج، چائنا ٹاؤن وغیرہ شامل ہیں۔ ہاؤڑا برج نے [[مدھو بالا]] کو نئی اونچائیوں تک پہنچایا۔ ہمہ جہت شخصیت کے مالک شکتی سامنت صرف پروڈیوسر یا ہدایت کار ہی نہیں تھے انہوں نے ایک دور میں فلمیں اور ان کے مکالمے بھی لکھے۔ فلم برسات کی ایک رات، گریٹ گیمبلر اور امانش کے کی کہانی اور مکالمے ان کے لکھے۔
== ہٹ فلمیں ==
سامنت نے پچاس کی دہائی کے اواخر اور ساٹھ کی دہائی کے اوائل میں [[شمی کپور]] کے ساتھ اگر ہٹ فلمیں دیں تو بعد میں [[راجیش کھنہ]] کے ساتھ انہوں نے تین ایسی فلمیں بنائیں جنہیں بعد میں [[فلم فیئر ایوارڈ]] سے بھی نوازا گیا۔ آرادھنا، کٹی پتنگ، امر پریم اگر سلور جوبلی ہٹ فلمیں تھیں تو آرادھنا، امر پریم اور امانش کو فلم فیئر ایوارڈ ملے۔
== پسندیدہ اداکار ==
شکتی سامنت ایسے پہلے بالی وڈ فلمساز تھے جنہوں نے [[ہندی فلم]] کو [[ہندی]] کے علاوہ دوسری زبان میں ڈب کرنے یا دوسرے ورژن میں بنانے کی شروعات کی۔ انہوں نے فلم امانش کو ہندی اور [[بنگلہ|بنگالی]] میں بنایا۔ جس طرح شمی کپور اور راجیش کھنہ ان کے پسندیدہ اداکار تھے اسی طرح وہ [[شرمیلا ٹیگور]] کو بہت پسند کرتے تھے۔ کشمیر کی کلی کے بعد سے انہوں نے شرمیلا کو اپنی کئی فلموں میں ہیروئین بنایا۔
== اعزازات ==
ہندستانی فلمی صنعت میں ان کے کا رہائے نمایاں کے لیے کئی مرتبہ لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ انڈین موشن پکچرز پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔ [[9 اپریل]] [[2009ء]] کو ان کا انتقال ہوا۔
سطر 15:
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}
 
[[زمرہ:1926ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:2009ء کی وفیات]]
[[زمرہ:اکیسویں صدی کے بھارتی فلمی ہدایت کار]]
[[زمرہ:بنگالی شخصیات]]
[[زمرہ:بنگالی ہندو]]
سطر 23 ⟵ 25:
[[زمرہ:بھارتی فلمی پیشکار]]
[[زمرہ:بھارتی مرد منظر نویس]]
[[زمرہ:کلکتہضلع یونیورسٹیمشرقی کےبردھامن فضلاکی شخصیات]]
[[زمرہ:فلم فیئر فاتحین]]
[[زمرہ:کلکتہ یونیورسٹی کے فضلا]]
[[زمرہ:مغربی بنگال کے فلم ہدایت کار]]
[[زمرہ:ہندی زبان کے فلم ہدایت کار]]
[[زمرہ:ضلع مشرقی بردھامن کی شخصیات]]