"فعلیات" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:حیاتیات کی شاخیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
'''فعلیات''' یا، '''علم افعال الاعضا'''، '''منافع الاعضاء''' یا '''عضویات''' <small>{{دیگر نام|انگریزی= Physiology}}</small> ؛ [[حیات|جانداروں]] کے [[جسم]]، [[عُضو|اعضاء]] اور [[خلیہ|خلیات]] کے [[میکانیکی]] و [[حیاتی کیمیاء|حیاتی کیمیائی]] افعال کے مطالعے کو کہا جاتا ہے۔ بادی النظر میں اس علم کو جانداروں کی دو بڑی اقسام، [[حیوان]]ات و [[نباتات]]، کے لحاظ سے [[حیوانی فعلیات]] و [[نباتی فعلیات]] میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ اس تقسیم میں ایک قابل توجہ بات یہ ہے کہ فعلیات کے اصول اپنی جگہ کائناتی ثابت ہوتے ہیں یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اصول و عوامل کہ جن کے تحت کسی نبات یا پودے کا جسم یا خلیہ اپنے افعال انجام دیتا ہے وہی اصول صحت کے ساتھ حیوان کے جسم یا خلیے کی فعلیات پر بھی نافذ العمل ہوتے ہیں۔ ایک اور قابل ذکر بات یہ کہ اس شعبۂ فعلیات میں جانداروں کے افعال کے مطالعے سے مراد انکی حالتِ [[صحت]] کے افعال سے ہوتی ہے اور جب یہ حالتِ صحت برقرار نہ رہے اور کیفیتِ [[مرض|مرض <small>(disease)</small>]] طاری ہو جائے تو ایسی صورت میں افعال کا مطالعہ فعلیات کے دائرۂ کار سے نکل کر [[امراضیات|امراضیات <small>(pathology)</small>]] کی حدود میں داخل ہو جاتا ہے۔
 
{{حیاتیات (حاشیہ)}}