"گندھک" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
M.Gulzar khan (تبادلۂ خیال) کی جانب سے کی گئی 4059185 ویں ترمیم رد کر دی گئی ہے۔
(ٹیگ: رد ترمیم)
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب+صفائی (14.9 core): + زمرہ:صنعتی معدنیات
سطر 1:
'''گندھک''' {{دیگر نام|انگریزی=Sulfur}} ایک ایسا کیمیائی عنصر ہے جس کا عنصری عدد '''16''' ہے۔ انگریزی میں اسے '''S''' سے ظاہر کرتے ہیں۔ قدرتی طور پر بکثرت پایا جانے والا یہ [[غیر دھاتی]] [[کیمیائی عنصر|عنصر]] ہے۔ گندھک اپنی [[خام حالت]] میں [[چمکدار]] [[پیلا|پیلے]] رنگ کا [[ٹھوس]] [[قلمی]] عنصر ہوتا ہے۔ [[فطرت|قدرت]] میں گندھک اور [[حیات|زندگی]] کا قریبی تعلق ہے۔ تجارتی پیمانے پر اسے [[کھاد|کھادوں]]وں میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم ماضی میں اسے [[کالا بارود|کالے بارود]]، [[ماچس|ماچسوں]]،وں، [[کرم کش|کُرم کُش]] ادویات اور [[پھپھوندی]] مارنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا تھا۔
{{Infobox sulfur}}
== خصوصیات ==
[[فائل:Burning-sulfur.png|تصغیر|بائیں|جب جلتی ہے تو گندھک پگھل کر گہرے سرخ رنگ کا مائع بناتی ہے۔ اندھیرے میں جلتی ہوئی گندھک کا [[شعلہ]] نیلے رنگ کا ہوتا ہے۔]]
[[Fileفائل:Fumarola Vulcano.jpg|thumbتصغیر|leftبائیں|[[آتش فشاں]] کے نزدیک اکثر زمین پر موجود سوراخوں سے گرم گیس نکلتی رہتی ہے۔ ایسے سوراخوں کے کناروں پر گندھک جم جاتی ہے۔ [[اٹلی]] میں موجود ایسا ایک آتش فشانی سوراخ۔]]
 
=== طبعی خصوصیات ===
سطر 29:
کرہ ارض پر گندھک گرم پانی کے چشموں اور آتش فشانی علاقوں کے آس پاس بالخصوص [[بحر الکاہل|بحرالکاہل]] کے [[حلقۂ آتش|حلقہ آتش]] کے ساتھ ساتھ پائی جاتی ہے۔ ایسے ہی ذخائر کی [[کان کنی]] [[انڈونیشیا]]، [[چلی]] اور [[جاپان]] میں کی جاتی ہے۔ [[صقلیہ|سسلی]] بھی گندھک کی کانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔
 
[[خلیج میکسیکو]] کے کنارے [[نمک]] کے گنبدوں میں گندھک کی بہت بڑی مقدار دریافت ہوئی ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ گندھک بیکٹیریا نے پیدا کی ہے۔ تاہم یہ ذخائر فطری طور پر بھی بنے ہو سکتے ہیں۔ [[متحجر|متحجروں]]وں کے ساتھ موجود گندھک کے ایسے ذخائر جو نمک کے گنبدوں میں موجود ہوں، سے [[ریاستہائے متحدہ امریکا|ریاست ہائے متحدہ امریکہ]]، [[بولندا|پولینڈ]]، [[روس]]، [[ترکمانستان]] اور [[یوکرین|یوکرائن]] میں گندھک کا اہم ذریعہ تھے۔ تاہم اب ان کا استعمال متروک ہو چکا ہے۔
 
عام طور پر گندھک سلفائیڈ اور سلفیٹ کی معدنی شکل میں ملتی ہے۔ [[جپسم]] جو [[کیلشیئم]] سلفیٹ ہوتا ہے اس کی عام مثال ہے۔ قدرتی طور پر آتش فشاں سے نکلنے والے مادے میں گندھک شامل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ بیکٹیریا بھی گندھک رکھنے والے [[نامیاتی مادہ|نامیاتی مادے]] کی توڑ پھوڑ سے گندھک پیدا کرتے ہیں۔
سطر 44:
چونکہ گندھک عام پایا جانے والا عنصر ہے، اس لیے اسے [[قبل از تاریخ]] سے جانا جاتا ہے۔ [[توریت]] میں بھی اس کا ذکر ملتا ہے۔
 
چین میں چھٹی صدی [[قبل مسیح]] سے لوگوں کو گندھک کے بارے میں معلومات تھیں۔ تیسری صدی عیسوی میں گندھک کو اس کے مرکب سے الگ کرنے کا طریقہ [[چینی|چینیوں]]وں نے دریافت کر لیا تھا۔ 1044ء میں [[سونگ شہنشاہ]] کے دور میں فوجی مقاصد کے لیے کالے [[بارود]] میں اسے استعمال کیا جاتا تھا۔ اس مقصد کے لیے پوٹاشیم نائٹریٹ (یعنی [[قلمی شورہ]])، [[کوئلہ]] اور گندھک کو ملا کر بارود بنایا جاتا تھا۔
 
روایتی دوا کے طور پر گندھک کو [[جلد]] سے متعلقہ [[مرض|امراض]] میں استعمال کیا جاتا ہے۔
سطر 53:
1867 میں امریکی ریاستوں لوئیزیانا اور ٹیکساس میں گندھک کے [[زیر زمین|زیرِزمین]] ذخائر دریافت ہوئے۔ ان کو نکالنے کے لیے [[عمل فراش|عملِ فراش]] استعمال کیا جاتا تھا۔
 
اٹھارویں صدی کے اواخر میں گندھک کو [[فرنیچر]] کو دیدہ زیب بنانے کے لیے کچھ عرصہ تک استعمال کیا گیا تھا۔ پگھلی ہوئی گندھک کو بعض اوقات [[عمارت]] کی بنیادوں میں سوراخ کر کے ڈالا جاتا ہے جہاں [[فولاد|فولادی]]ی [[پیچ]] ڈالے جانے مقصود ہوں۔ خالص حالت میں پسی ہوئی گندھک کو بطور [[ٹانک]] اور [[قبض کشا|قبض کُش]] [[دوا]] کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
 
== استعمال ==
=== گندھک کا استعمال ===
[[گندھک کا تیزاب]] گندھک سے تیار ہوتا ہے۔ [[عالمی معیشت|عالمی معیشتوں]]وں کے لیے گندھک کا تیزاب انتہائی اہم ہے۔ اس کی استعمال شدہ مقدار سے کسی بھی [[ملک]] کی [[صنعتی ترقی]] کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس [[ترشہ|تیزاب]] کو سب سے زیادہ [[کھاد]] کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ دیگر استعمال میں تیل کی صفائی، [[گندے پانی کی صفائی]] اور [[معدن|معدنیات]]یات کو نکالنا شامل ہیں۔
 
=== دیگر استعمال ===
سطر 65:
 
== نفیس کیمیکل ==
گندھک کے مرکبات کو [[ادویہ سازی]]، [[ڈائی|ڈائیاں]]اں بنانے اور زرعی کیمیکل بنانے میں استعمال کرتے ہیں۔ بہت ساری [[دوا|ادویات]] میں گندھک استعمال ہوتی ہے جس کی اولین مثال [[سلفا ڈرگز]] تھیں۔ بہت سارے بیکٹیریا گندھک کو اپنے دفاع کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ [[پینسلین]] وغیرہ میں بھی گندھک استعمال ہوتی ہے۔
 
میگنیشیم سلفیٹ یعنی اپسم سالٹ کو قبض کُشا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔
 
== پھپھوند کُش اور کُرم کُش ==
عنصری گندھک دنیا کی اولین پھپھوند کُش اور کُرم کُش ادویات میں شامل ہے۔ [[انگور]]، [[اسٹرابیری]]، [[سبزی|سبزیوں]]وں اور دیگر [[فصل|فصلوں]]وں پر باریک پسی ہوئی گندھک چھڑکنے سے [[پھپھوندی]] سے دفاع ہو جاتا ہے۔
 
[[چیچڑ]] وغیرہ سے بچاؤ اور انہیں مارنے کے لیے بھی اسے استعمال کرتے ہیں۔
 
== احتیاطیں ==
عنصری گندھک [[زہر|زہریلی]]یلی نہیں ہوتی لیکن جلنے پر یہ سلفر ڈائی آکسائیڈ بناتی ہے جو زہریلی ہوتی ہے۔ معمولی مقدار میں یہ گیس کھانوں میں استعمال کی جا سکتی ہے لیکن زیادہ استعمال سے [[پھیپھڑا|پھیپھڑے]]، [[آنکھ|آنکھیں]]یں اور دیگر [[پٹھہ|پٹھے]] متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایسے جاندار جن میں پھیپھڑے نہیں ہوتے جیسا کہ [[نباتات|پودے]] یا کیڑے مکوڑے، یہ ان میں بھی سانس لینے کے عمل کو روکتی ہے۔ سلفر ٹرائی آکسائیڈ اور سلفر ایسڈ اگر پانی سے مل جائیں تو بہت تیز تیزاب بناتے ہیں۔
 
[[برق|بجلی]] پیدا کرنے والے کارخانوں میں کوئلے اور تیل کو جلانے سے سلفر ڈائی آکسائیڈ بنتی ہے جو [[فضاء (ضد ابہام)|فضاء]] میں پانی اور [[آکسیجن]] سے مل کر [[گندھک کا تیزاب]] بناتی ہے۔ اس طرح تیزابی بارش ہوتی ہے جو زمین اور پانی میں بگاڑ پیدا کرتی ہے۔ ان کارخانوں میں نئے [[قانون|قوانین]] کے مطابق یا تو تیل سے گندھک کو الگ کر کے پھر تیل کو جلاتے ہیں یا پھر گیس کو خارج ہونے سے قبل صاف کر دیا جاتا ہے۔
سطر 87:
[[زمرہ:گندھک|گندھک]]
[[زمرہ:زرعی کیمیائی مرکبات]]
[[زمرہ:صنعتی معدنیات]]
[[زمرہ:عناصر]]
[[زمرہ:غذائی معدنیات]]