"گوریلا جنگ" کے نسخوں کے درمیان فرق

8 بائٹ کا اضافہ ،  2 مہینے پہلے
م
خودکار: درستی املا ← کارروائی؛ تزئینی تبدیلیاں
م (خودکار: درستی املا ← کارروائی؛ تزئینی تبدیلیاں)
 
'''گوریلا جنگ''' یا چھاپہ مار جنگ (عربی: {{ع}} حرب العصابات {{ڑ}}،فارسی: چریک، انگریزی: Guerrilla warfare) ایسی جنگ ہے جو عموماً ایک چھوٹی مگر متحرک طاقت کسی بڑی مگر کم متحرک روایتی طاقت یا فوج کے خلاف لڑی جاتی ہے۔ اس کا ترجمہ اردو میں گوریلا جنگ ہی کیا جاتا ہے مگر اس جنگ کا گوریلوں سے کوئی تعلق نہیں۔ بلکہ یہ ہسپانوی زبان کے لفظ Guerrilla سے نکلا ہے جس کا ترجمہ ''چھاپہ مار'' ہے۔
ایسی جنگ میں عام طور پر چھپ چھپ کر حملے کر کے نقصان پہنچایا جاتا ہے۔ اس میں حتی الوسع کھلی لڑائی نہیں کی جاتی۔ اس لیے اسے ہسپانوی میں چھوٹی جنگ یا Guerrilla کہا جاتا تھا جس سے اس کا نام پڑا۔ یہ اصطلاح پہلی مرتبہ ہسپانوی چھاپہ ماروں اور فرانس کے درمیان 1814ء میں جنگ کے دوران استعمال ہوئی تھی۔
مشہور انقلابی رہنما [[چی گویرا]] نے اپنی کتاب میں لکھا کہ گوریلا افواج ایک مرکزہ کی مانند ہوتے ہیں جن کی بنیاد عوام میں ہوتی ہے۔ انہیں اس بڑی فوج کے مقابلے میں صرف کم اسلحہ رکھنے کی بنیاد پر کم تر نہیں سمجھنا چاہیے جس سے وہ جنگ کرتے ہیں۔ یہ جنگ وہ لوگ کرتے ہیں جن کے پاس کم وسائل و اسلحہ مگر اسے عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہو۔<ref>"چی گویرا: انقلابی اور مقدس", از ابراہام ٹریشازف، 2006,صفحہ 73</ref>
 
=== گوریلا جنگ بطور ایک مسلسلہ ===
[[فائل:Chapamar.png|350px|بائیں|thumbتصغیر]]
انقلابی و چھاپہ مار جنگ دراصل ایک [[مسلسلہ]] ہے جس میں ایک طرف چھوٹے پیمانے پر حملے، گھاتیں (چھپ کر حملہ) اور دھاوے بولے جاتے ہیں۔ موجودہ زمانے میں اس مرحلے میں چھاپہ ماروں کو شدت پسند، آزادی پسند یا دہشت گرد بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں اوپر کی سطح پر منظم و مربوط سیاسی و فوجی حربہ کار موجود ہوتے ہیں۔ اور نچلی سطح پر چھوٹی اکائیاں ہوتی ہیں جو حملوں، دھاووں اور گھاتوں میں مصروف ہوتے ہیں اور انتہائی متحرک ہوتے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں جنگ کا دائرہ پھیل جاتا ہے اور ایک مربوط جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے اگرچہ طاقت و وسائل ایک بڑی مقابل فوج کے مقابلے میں کم ہی کیوں نہ ہوں۔ اس کی مثالیں [[چین]] میں ماؤزے تنگ کی جنگ، ویتنام میں امریکی افواج کے خلاف جنگ اور کسی حد تک فلسطینیوں کی 1970 اور 1980ء کی دہائیوں میں [[اسرائیل]] کے خلاف چھاپہ مار کاروائیاںکارروائیاں اور [[افغانستان]] و [[عراق]] میں امریکی و اتحادی افواج کے خلاف کاروائیاںکارروائیاں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں مرحلوں پر صرف عمومی جنگ نہیں ہوتی بلکہ تشہیر اور نشر و اشاعت کے مختلف ذرائع کی مدد بھی لی جاتی ہے کیونکہ عوام کی حمایت انتہائی ضروری ہوتی ہے۔
اس قسم کی جنگ میں یا تو عام شہری استعمال کیے جاتے ہیں یا باقاعدہ فوجی جن کو فوج سے الگ رکھا جاتا ہے۔ لیکن اس کے لڑنے کے مقاصد اور طریقے یکساں ہوتے ہیں۔
 
102,778

ترامیم