"بحیرہ جنوبی چین" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی ربط از ملائشیا > ملائیشیا (بدرخواست صارف:BukhariSaeed)
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:ایشیا کے بحیرات
سطر 1:
[[فائل:Schina sea 88.png|تصغیر|بحیرۂ جنوبی چین کا ایک نقشہ]]
 
بحیرۂ جنوبی چین {{دیگر نام|انگریزی= South China Sea }} [[چین]] کے جنوب میں واقع ایک سمندر ہے۔ یہ [[بحر الکاہل]] کا حصہ ہے اور [[سنگاپور]] سے لے کر [[آبنائے تائیوان]] تک 35 لاکھ مربع [[الف پیما|کلومیٹر]] پر پھیلا ہوا ہے۔ یہ پانچ ابحار ([[بحر اوقیانوس|اوقیانوس]]، [[بحر الکاہل|کاہل]]، [[بحر ہند|ہند]]، [[بحر منجمد جنوبی|منجمد جنوبی]]، [[بحر منجمد شمالی|منجمد شمالی]]) کے بعد سب سے بڑا آبی جسم ہے۔
 
اس سمندر سے ملحقہ ممالک میں [[چین]]، [[مکاؤ]]، [[ہانگ کانگ]]، [[تائیوان]]، [[فلپائن]]، [[ملائیشیا|ملائیشیا]]، [[برونائی دارالسلام|برونائی]]، [[انڈونیشیا]]، [[سنگاپور]]، [[تھائی لینڈ]]، [[کمبوڈیا]] اور [[ویتنام|ویت نام]] شامل ہیں۔ اس سمندر میں گرنے والے بڑے دریاؤں میں [[دریائے پرل|پرل]]، [[دریائے من|من]]، [[دریائے جیولونگ|جیولونگ]]، [[دریائے سرخ|سرخ]]، [[دریائے میکانگ|میکانگ]]، [[دریائے راجانگ|راجانگ]]، [[دریائے پہانگ|پہانگ]] اور [[دریائے پاسگ|پاسگ]] شامل ہیں۔
 
اس سمندر کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اصطلاح "بحیرۂ جنوبی چین" ہے جو انگریزی اور بیشتر یورپی زبانوں میں استعمال ہوتی ہے لیکن کبھی کبھار اسے ملحقہ ممالک میں مختلف ناموں سے بھی پکارا جاتا ہے۔
 
اس سمندر کا انگریزی نام چین میں تجارت کے مواقع کی تلاش میں [[یورپ]] اور [[جنوبی ایشیاء|جنوبی ایشیا]] سے آنے والے یورپیوں نے رکھا تھا۔ سولہویں صدی میں پرتگیزی جہاز رانوں نے اسے [[بحیرۂ جنوبی چین|بحیرہ چین]] (Mare da China) کا نام دیا۔ تاہم اسے بعد ازاں قریب کے دیگر آبی اجسام سے ممتاز کرنے کے لیے بحیرہ جنوبی چین کا نام دیا گیا۔
 
چین میں اس کا روایتی نام [[بحیرۂ جنوبی چین|بحیرہ جنوبی]] ہے۔ تاہم اشاعتی ادارے بحیرہ جنوبی چین ہی لکھتے اور چھاپتے ہیں۔ ویت نام میں اسے [[بحیرۂ جنوبی چین|بحیرہ مشرق]] کہا جاتا ہے اور کبھی کبھار ویت نام میں غیر ملکی زبانوں میں شایع ہونے والی کتابوں میں اسے اسی نام سے پکارا جاتا ہے۔ فلپائں میں اسے [[بحیرۂ جنوبی چین|بحیرہ لوزون]] بھی کہا جاتا ہے، جو فلپائن کے اہم جزیرے [[لوزون]] سے موسوم ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا میں اسے [[بحیرۂ جنوبی چین|بحیرہ چمپا]] بھی کہا جاتا تھا جو 16 ویں صدی سے قبل کی ایک بحری ریاست کے نام سے موسوم ہے۔
 
== تاریخی حوالہ جات ==
نویں صدی عیسوی کے [[مسلم]] مصنف [[یعقوبی]] نے [[بحیرہ جنوبی چین]] کو '''بحیرہ صنجی''' کے نام سے لکھا ہے اور اسے [[چین]] تک پہنچنے کے لیے [[سات سمندر|سات سمندروں]]وں میں سے ایک بتایا ہے۔
 
{{زمرہ کومنز|South China Sea}}
سطر 21:
[[زمرہ:انڈونیشیا کے بحیرات]]
[[زمرہ:انڈونیشیا ویتنام سرحد]]
[[زمرہ:ایشیا کے بحیرات]]
[[زمرہ:بحر الکاہل کے مختتم بحیرات]]
[[زمرہ:برونائی کے اجسام آب]]