"اخبار" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
/* اخبارارت کے فوائد *
106.223.224.119 (تبادلۂ خیال) کی جانب سے کی گئی 4145692 ویں ترمیم رد کر دی گئی ہے۔
(ٹیگ: رد ترمیم)
سطر 10:
 
== اخبارارت کے فوائد ==
اخبارات روز آنہ خبروں اور حالات حاضرہ کے تجزیے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔ اخبارات عام معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں کئی اہم جان کاری والے مضامین ہوتے ہیں۔ ہر اخبار کے مخصوص ضمیمے ہوتے ہیں۔ یہ ضمیمے ہفتہ واری بھی ہوتے ہیں اور خاص مواقع کے بھی۔ مثلًا اتوار کے ضمیمے اور عید الاضحی کے ضمیمے۔ [[یوم خواتین]]، [[یوم اطفال]]، [[یوم اساتذہ]] وغیرہ کے ضمیمے جن میں موقع کی افادیت کے حساب سے مضامین چھاپے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ اخبارات موضوعاتی ضمیمے بھی نکالتے ہیں، جیسے کہ [https://digitalgurujie.com/moviesflix-new-bollywood-hd-movies/ علم حدیث میں خبر یا اخبار سے مراد وہ احادیث ہیں جن]سائنسی ضمیمہ، تکنیکی ضمیمہ، ادب کا ضمیمہ، خواتین و اطفال کا ضمیمہ وغیرہ۔ اخبارات میں اخبار کے مدیر کے نام خط کا بھی ایک کالم ہوا کرتا ہے جس میں قارئین اپنے مسائل اور حالات حاضرہ پر تبصروں کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اخبارات کھیلوں کے بارے میں اور خاص طور پر کرکٹ کے میچوں کے پل پل کے واقعات کا کافی تجزیہ کرتے ہیں جو شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ اس میں تصاویر کا ہونا اور بھی لوگوں کی دل چسپی کا باعث ہے۔
 
اخبارات کے لیے اہم ذریعہ آمدنی اس میں چھپنے والے اشتہارات ہے۔ یہ اشتہارات قارئین پر مرکوز ہوتے ہیں۔ اس میں اشیا اور خدمات کا تفصیلی تذکرہ ہوتا ہے، صارفین سے کھلی یا در پردہ انہیں خریدنے یا ان سے استفادہ کرنے کی درخواست ہوتی ہے۔ قارئین اکثر نئی مصنوعات سے اخبارات سے اشکارا ہوتے ہیں اور حسب ضرورت خرید بھی لیتے ہیں۔