"پھالولہ زبان" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 21:
 
== بیرونی روابط ==
 
پالُولا زبان کا لسانی تعلق:
ہندیورپی> ہندایرانی> ہندآرہائی> شمال مغربی لسانی گروہ> داردی> شینا لسانی گروہ> پالولا
 
لسانی علاقہ و آبادی:
• ضلع چترال میں عشریت و بیؤڑی وادی کے علاقے
• موجودہ تعداد: 10000 سے 11000 تک
 
پالُولا زبان ضلع چترال کے علاقہ عشریت, بیؤڑی، کلکٹک اور شیشی کوہ کے بعض
مقامات پر بولی جاتی ہے۔ پالُولا زبان بولنے والوں کی تعداد دس سے گیارہ ہزار ہے۔ اس زبان کا تعلق داردی لسانی گروہ میں شینا لسانی شاخ سے ہے۔ پالُولا زبان بولنے والوں نے قدیم وقتوں میں شمالی پاکستان کے علاقہ چھلاس/چِلاس سے نقل مکانی کی تھی۔ ان لوگوں کا تعلق شمالی پاکستان کے ݜیٗݨ بوٹہ قبائل سے ہے جن کی کبھی چھلاس میں ایک مضبوط حکومت قائم تھی۔ پالُولا اور شینا زبان چونکہ ایک ہی زبان ہے لیکن موجودہ جغرافیائی بُعد کی وجہ سے پالُولا نے اپنی انفرادی شناخت قائم رکھی ہوئی ہے لیکن اپنے ارد گرد کی زبانوں سے متاثر بھی ہو رہی ہے۔
پالُولا زبان میں لوک ادب، لوک کہاؤتیں، لوک قصے، لوک داستانیں اور لوک شاعری کی کئی اصناف پائی جاتی ہیں۔ اس زبان میں قاعدے، لُغوی کتاب، کہاؤتیں اور بعض دوسری کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ ایک مقامی تنظیم انجمن ترقی پالُولا اس زبان کی ترویج و احیاء کے لیے کام کر رہی ہے جسے فورم فار لینگوج انیشیٹیوز اسلام آباد کا فنی تعاون حاصل ہے۔ اس زبان پر بعض دوسرے محققین کے علاوہ پالُولا زبان کے ماہر جناب نسیم حیدر اور جناب Henrik Liljegren نے قابل قدر اور اہم لسانی تحقیقی کام کیا ہے۔ [رازول کوہستانی]
 
 
 
* [http://groups.yahoo.com/group/khowaracademy/ پھالولہ زبان]