"افطار" کے نسخوں کے درمیان فرق

4,630 بائٹ کا اضافہ ،  2 مہینے پہلے
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
* دال سے بنے پکوان، حلیم وغیرہ۔
* ملکوں کے روایتی پکوان بھی دستر خوان کی زینت ہوتے ہیں۔
 
== دنیا میں افطار ==
=== افغانستان ===
[[افغانستان]] میں افطار وہاں کے تاریخی روایتی پکوانوں سے کیا جاتا ہے، جس میں گوشت سے بنے ہوئے کباب، تلے ہوئے قیمے، کابلی پلاؤ وغیرہ شامل ہوتے ہیں، اس کے علاوہ میٹھے پکوان بھی موجود ہوتے ہیں۔
 
=== بنگلہ دیش ===
[[Image:Common Iftar Dish.jpg|thumb|Common iftar items of [[Bangladesh]]]]
[[File:Iftar beguni.JPG|thumb|Iftar food items in [[Chowk Bazaar]] of [[Dhaka]]]]
In [[Bangladesh]]
[[بنگلہ دیش]] میں بھی افطار کا خوب اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں بنگلہ دیشی پکوان، مرچ اور پیاز کے پکوڑے، پوریاں، سموسے اور چھولے وغیرہ شامل ہوتے ہیں، گوشت اور کباب بھی موجود ہوتے ہیں۔
 
=== برونائی ===
[[برونائی]] میں اجتماعی افطار ایک خاص روایت ہوتی ہے، عموما مسجد میں لوگ جمع ہوکر روزہ افطار کرتے ہیں اور نماز ادا کرتے ہیں، افطار کے وقت ایک خاص قسم کا ڈھول بجایا جاتا ہے۔ ہوٹلوں اور خالی مقامات پر افطار کے وسیع دستر خوان سجائے جاتے ہیں۔
 
=== انڈونیشیا ===
[[Image:JackfruitKolak.jpg|thumb|[[Jackfruit]] [[kolak]], one of various iftar desserts in Indonesia]]
[[انڈونیشیا]] میں افطار وہاں کی روایت کا اہم حصہ ہے، عصر کے وقت سے بازار لگ جاتے ہیں، ایک خاص سارنگ کے ساتھ افطار کے وقت کا اعلان کیا جاتا ہے، عموماً لوگ اپنے اہل خانہ کے ساتھ افطار کرنا پسند کرتے ہیں، وہاں کے ملکی اور روایتی کھانے اور مٹھائیاں دسترخوان کی زینت ہوتی ہیں۔
 
=== ایران میں ===
[[File:Iftar Iranian 2015.JPG|thumb|An example of Iranian Iftar table. Dinner will be served later.]]
[[File:People eating Iftar3 together in Iran.jpg|thumb|An example of Iranian public Iftar]]
[[ایران]] میں عموماً افطار کی تقریبات کا ماحول نہیں ہے، لوگ اپنے گھروں میں اہل خانہ کے ساتھ افطار کرنا پسند کرتے ہیں، وہاں کے روایتی کھانے اور پکوان گھروں میں اہتمام سے بنائے جاتے ہیں۔ دنیا کا سب سے بڑا افطار دسترخوان امام رضا کے مزار [[قم]] میں ہر سال لگایا جاتا ہے جس میں بارہ ہزار سے زیادہ لوگ شریک ہوتے ہیں۔<ref>{{cite news |last1=Ahmadi |first1=Gisoo Misha |title=Iran's Mashhad hosts biggest “Iftar” in world |url=https://www.presstv.com/Detail/2015/07/11/419846/Iran-Mashhad-Iftar-Ramadan- |accessdate=11 May 2019 |agency=Presstv |publisher=presstv.com |date=11 July 2015}}</ref>
 
=== پاکستان ===
[[File:Samosa fried.JPG|thumb|[[Samosa]]s are a common Iftari snack in Pakistan.]]
[[پاکستان]] میں افطار کی تیاریاں تین گھنٹے پہلے سے شروع ہو جاتی ہیں، وہاں کے بڑے بڑے ہوٹل اور ریستوران پکوان بنا کر فروخت کرتے ہیں، کھانے کی چیزیں عموماً مصالحہ دار اور بھاری ہوتی ہیں، جیسے قیمے کے سموسے، پکوڑے اور تلی ہوئی چیزیں۔ اس کے علاوہ گوشت کے قیمے اور کباب بہت پسند کیا جاتا ہے۔ لوگ شام کے کھانے کی طرح افطار کرتے ہیں۔ ٹیلی ویژن پر رمضان سے متعلق مخلتف پروگرام بھی نشر ہوتے ہیں۔
 
=== بھارت ===
[[File:Different types of food items on Ifter plate.jpg|thumb|Different types of food items on Ifter plate]]
In [[India]]
[[بھارت]] میں بھی افطار کا خاص اہتمام ہوتا ہے، لوگ عموماً اہل خانہ کے ساتھ افطار کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن سماجی اور سیاسی افطار تقریبات کا بھی ماحول ہوتا ہے، تقریباً تمام مساجد میں افطار کا مفت نظم ہوتا ہے۔ کجھور اور پانی خصوصاََ شربت سے افطار کیا جاتا ہے، اس کے بعد سبزی اور گوشت سے بنے پکوان کھائے جاتے ہیں۔ تراویح اور عشا کے بعد بھی ہلکا کھانا کھایا جاتا ہے۔
 
== حوالہ جات ==