"جراسندھ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم ماخذ 2017ء)
(ٹیگ: ترمیم ماخذ 2017ء)
سطر 18:
 
== موت ==
اندرپرستھ نگر کی آبادکاری کی تکمیل کے بعد یدھشٹر کو اس کے والد کا یہ پیغام ملا کہ وہ راج سوئی یگیہ کرے یعنی عالمگیر سلطنت کے قیام کے لیے جوجد و جہد کرے۔ یدھشٹر نے شری کرشن سے مشورہ کیا تو انہوں نے بھی یہی بات کہی لیکن لیکن عالمگیر سلطنت کا بادشاہ بننے کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ جرا سندھ تھا۔ چنانچہ اس کے خاتمے کے لیے شری کرشن، بھیم اور ارجن نے براہمن کا روپ بنایا اور مگدھ تشریف لے گئے مگدھ میں جرا سندھ نے انہیں دیکھا تو براہمن سمجھا اور کہا کہ انہیں جو چاہیے وہ مانگ لے تو شری کرشن نے کہا کہ ان کے دو ساتھیوں کا مون ورت ہے جو آدھی رات کے بعد ختم ہوگا اس لیے وہ آدھی رات کے بعد کوئی سوال کریں گے۔ چنانچہ جرا سندھ نے ان سے آدھی رات کو ملاقات کا وعدہ کر لیا لیکن وعدے کے مطابق جب آدھی رات کو وہ آیا تو اس کو شک ہوا کہ یہ لوگ براہمن نہیں ہیں کیونکہ ان جسم شتریوں جیسا ہے اس لیے اس نے ان سب کو اصل حالت میں آنے کے کہا جس کی وجہ سے شری کرشن غصہ ہو گئے اور بہت کچھ کہا جس کے بعد جرا سندھ نے کہا کہ اچھا کہو تمہیں کیا چاہیے تو انہوں نے جرا سندھ کو کشتی کا مقابلہ لڑنے کے لیے کہا جس کو اس نے قبول کر لیا اور بھیم کو اپنے مقابلے میں آنے کو کہا۔ بھیم سے جرا سندھ کی کشتی کی لڑائی اٹھائیس دن تک چلتی رہی۔ بھیم جب بھی جرا سندھ کے دو ٹکڑے کرتا وہ دوبارہ جڑ جاتا آخرکار شری کرشن نے بھیم گھاس کی لکڑی کے اشارے سے سمجھایا کہ اس بار اس کے ٹکڑے کر کے اس کے دونوں حصوں کو الگ الگ سمت میں پھینک دے چنانچہ بھیم نے ایسا ہی کیا اور اس طرح جرا سندھ کی موت واقع ہوئی اور اس کی قید سے چوراسی بادشاہوں کو رہا کیا گیا۔
 
جرا سندھ کی موت کے بعد شری کرشن نے اس کے بیٹے سہ دیو کو بادشاہ بنایا بعد میں مہابھارت کی جنگ میں سہ دیو نے پانڈوؤں کا ساتھ دیا۔۔۔
 
== حوالہ جات ==
{{حوالہ جات}}