"وراثہ الورم" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ وراثہ الورم ، دراصل [[ورم]] پیدا کرنے والے وراثے کو کہا جاتا ہے۔ اسے انگریزی میں Onco-gene کہتے ہیں، یہاں onco سے مراد ورم یا سرطان کی ہے۔ طبی لحاظ سے وراثہ الورم کی تعریف یوں کی جاتی ہے کہ یہ ایک ایسا وراثہ یا جین (یا [[نیوکلیوٹائڈ]] کا دستہ) ہوتا ہے کہ جو [[طفرہ|اپنی ساخت ترمیم]] ہونے کے بعد ایسی [[ترمیز|لحمیات بنانے لگتا ہے]] جو کہ خلیات میں سرطانی خواص کے نمودار ہونے کے امکانات کو بڑھا دیتی ہیں۔
 
یعنی یوں کہـ سکتے ہیں کہ oncogenes دراصل انسانوں سمیت تمام جانداروں کے خلیات میں قدرتی طور پر موجود [[gene]]s سے ہی پیدا ہو جاتی ہیں ، اور ایسا ان قدرتی genes میں [[متوالیہ|کی ساخت یا ترتیب]] کسی نقص کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اور اس نقص پیدا ہونے اور سرطانی وراثوں کے نمودار ہونے کے [[مطفر|بہت سے اسباب]] ہو سکتے ہیں۔