"فجر" کے نسخوں کے درمیان فرق

158 بائٹ کا اضافہ ،  10 مہینے پہلے
 
== نماز فجر کا وقت ==
نماز فجر طلوع فجر <ref>فاضل لنگرانی: نہایۃ التقریر فی مباحث الصلاۃ، جلد 1، صفحہ 152، مطبوعہ مؤسسہ اہل البیت لاحیاء التراث، [[قم]]، [[ایران]]، [[1420ھ]]</ref> سے [[طلوع]] آفتاب کے درمیانی وقت میں اداء کرنا لازم ہے۔<ref>سید محمد کاظم یزدی: عروۃ الوثقیٰ، جلد 1، صفحہ 517، مطبوعہ مؤسسہ الاعلمی للمطبوعات، [[بیروت]]، [[لبنان]]</ref> طلوعِ فجر کو ہی صبح صادق کہا جاتا ہے جس سے مراد وہ وقت ہوتا ہے جب سفید رنگ کی روشنی [[آسمان]] پر نظر آنے لگتی ہے، جو [[صبح کاذب]] کے بعد [[آسمان]] دنیاء پر پھیلتی چلی جاتی ہے۔ یہ وقت [[رات]] ختم ہونے کی نشانی ہوتا ہے۔ طلوعِ فجر کا وقت ہی نمازِ فجر کے اداء کرنے کا ابتدائی اور وقتِ فضیلت ہے۔ بعض شرعی احکام کے موضوع جیسے کہ ماہِ رمضان کے روزے بھی طلوع فجر سے ہی متعلقہ ہے۔ نماز فجر کی فضیلت کا وقت صبح صادق کے شروع (یعنی نماز فجر کی [[اذان]]) سے لے کر [[مشرق]] کی جانب طلوع سے قبل شفق (یعنی سرخی) ظاہر ہونے تک ہے۔ نمازِ فجر کے وقت کے متعلق [[قرآن]] کریم کی اِس آیت {{قرآن مصور|سورة الحج|77}} میں موجود ہے۔
 
=== نماز فجر کی اذان کا وقت ===