"پاکستان کرونیکل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
غیر ضروری مواد کا اخراج, ± اندرونی ربط/روابط
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:ایشیائی تواریخ
سطر 6:
 
== مواد ==
پاکستان کرونیکل ایک تحقیقی کتاب ہے۔ چونکہ عقیل عباس جعفری بنیادی طور پر ایک شاعر ہیں لہٰذا یہ غالب طور پر پاکستان کی ثقافتی، علمی، ادبی تاریخ بن گئی ہے۔ سیاسی زندگی کے تمام تر اہم اور کم اہم واقعات بیان کرنے کے باوجود اس کا ثقافتی پہلو غالب رکھنا ادارت کا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ تمام تر اہم اخبارات و جرائد کے اجرا، بندش یا خاتمہ کی تفصیل موجود ہے۔ اہم ادبی، علمی شخصیات کے مختصر لیکن مربوط پروفائل دیے گئے ہیں، تمام تر سرکاری اور غیر سرکاری ایوارڈ ([[آدم جی ادبی انعام]]، [[نگار ایوارڈ]] وغیرہ) کی تفاصیل موجود ہیں اور بیشتر اہم کتابوں کے سرورق دیے گئے ہیں۔ اس کتاب میں آپ کو [[پاکستان]] کی فلم انڈسٹری، شاعری، ڈراما، ٹیلی ویژن، [[ریڈیو پاکستان]] وغیرہ کا پورا سفر نظر آئے گا۔<ref>[http://m.hamariweb.com/articles/detail.aspx?id=7508 پاکستان کرونیکل نوجوانوں کے لیے ایک تحفہ، عطا محمد تبسم، '''ہماری ویب''' کراچی]</ref> زمانی تقسیم ماہ بہ ماہ کی گئی ہے اور سیاسی، سماجی، ثقافتی، تفریحی اور علمی و ادبی واقعات کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کی پیدائش اور اموات کا احوال بھی درج ہے اور اس طرح پرانے انداز کی جنتری اور جدید طرز کے [[دائرۃ المعارف]] کی خوبیاں اس کتاب میں موجود ہیں۔ قیامِ پاکستان اور اعلانِ پاکستان کے بارے اس کتاب میں مندرجات اور دستاویزات شامل کی گئیں ہیں۔ کتاب میں 15 اگست 1947ء کو [[پاکستان ٹائمز]] میں شائع ہونے والی ایک خبر کا عکس شائع کیا گیا ہے جس کے مطابق [[ریڈیو پاکستان]] کا قیام [[14 اگست|14]] اور[[15 اگست]] کی درمیانی شب کو عمل میں آیا تھا۔ 14 اور 15 اگست کی درمیانی شب [[لاہور]]، [[پشاور]] اور [[ڈھاکہ]] اسٹیشنوں سے رات گیارہ بجے [[آل انڈیا ریڈیو]] سروس نے اپنا آخری اعلان نشر کیا۔ شب بارہ بجنے سے کچھ لمحے پہلے ریڈیو پاکستان کی شناختی دھن بجائی گئی اور [[انگریزی زبان]] میں فضا میں ایک اعلان گونجا کہ آدھی رات کے وقت پاکستان کی آزاد اور خود مختار مملکت معرضِ وجود میں آجائے گی۔
رات کے ٹھیک بارہ بجے ہزاروں سامعین کے کانوں میں یہ الفاظ گونجے '''یہ پاکستان براڈ کاسٹنگ سروس ہے''' انگریزی میں یہ اعلان ظہور آذر نے اور اردو میں [[مصطفی علی ہمدانی|مصطفیٰ علی ہمدانی]] نے کیا۔ اس خبر کے ساتھ ہی ظہور آذر کی ایک نایاب تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔ اسی صفحے پر پاکستان کی پہلی کابینہ کے ارکان کی ایک نادر تصویر بھی موجود ہے۔ اس طرح کی نادرو نایاب تصاویراس دستاویز میں کثرت سے موجود ہیں مثلاً پاکستان کے اولین گزٹ کا عکس جس میں [[محمد علی جناح]] کو [[گورنر جنرل پاکستان|پاکستان کا گورنر جنرل]] مقرر کرنے کا حکم درج ہے۔ [[عبد القیوم خان|سردار عبدالقیوم خان]] کی نوجوانی کی ایک تصویر جس میں وہ ایک مسلح مجاہد کے روپ میں نظر آ رہے ہیں۔ کراچی میں [[قیام پاکستان|قیامِ پاکستان]] کے بعد ریلیز ہونے والی پہلی فلم کا پوسٹر، [[ہندوستان]] کے ڈاک ٹکٹ جن پر پاکستان کی مہر لگا کر انہیں نئی سرکاری حیثیت دی گئی۔ [[جوناگڑھ]] کے آخری [[نواب مہابت خان جی]] کی شبیہ، معروف امریکی جر یدے ’لائف‘ کے [[5 جنوری]] [[1948ء]] کے شمارے کا سرِ ورق جس پر قائدِ اعظم کی تصویر ہے۔ [[1948ء]] کے [[اولمپک]] کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ہاکی ٹیم کا گروپ فوٹو اور قائد اعظم [[محمد علی جناح|قائدِ اعظم]] کے لکھے ہوئے آخری خط کا عکس۔
 
* پاکستان میں پہلی فلم کب کہاں اور کن حالات میں تیار ہوئی۔
* [[اسلام آباد]] میں دار الحکومت بننے سے پہلے وہ علاقہ کس طرح ویرانی کا نقشہ پیش کرتا تھا۔
سطر 33 ⟵ 32:
[[زمرہ:2010ء کی کتابیں]]
[[زمرہ:اردو دائرۃ المعارف]]
[[زمرہ:ایشیائی تواریخ]]
[[زمرہ:پاکستان تاریخ نامکمل]]
[[زمرہ:پاکستانی دائرۃ المعارف]]