"بورجو کیراتلی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 6:
استنبول میں آنکھیں کھولنے کے بعد بورجو نے اپنی ابتدائی اسکول کی تعلیم عطا کالج سے حاصل کی، بی جے کے کالج میں سیکنڈری اسکول کی تعلیم، اور بَبَک ینی ییلیدز کالج میں اپنی ہائی اسکول کی تعلیم حاصل کی اور یدی تپہ یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمیونیکیشن سے بصری مواصلاتی ڈیزائن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اسکول کی زندگی کے دوران بہت سارے ڈراموں اور مختصر فلموں میں شامل تھیں۔
 
سیریل ”اَلدہ وار حیات“ کے پہلے سیزن میں یاغمور کا کردار نبھایا، اس سیریل کی سنہ 2010ء میں نشریات کا آغاز ہوا اور 2 سیزن تک جاری رہا۔ سنہ 2013ء میں [[اوزجان]] دَنِز کی ڈائریکٹ کردہ اور تحریر کردہ فلم ”صو و آتش“ میں ہلین کا کردار نبھایا جو مشہور ہوا۔ سنہ 2014ء میں ”پری ماصالی“ میں پری کا کردار نبھایا، فلم میں اپنے کردار کی وجہ سے انہوں نے اپنی بال کٹوا دیے تھے۔ 2014ء کی سیریل ”[[دیریلش: ارطغرل]]“ میں گوکچہ کا کردار نبھایا۔ سنہ 2016ء میں ”عشق و ماوی“ میں ماوی کردار نبھایا۔<ref>https://www.sabah.com.tr/burcu-kiratli-kimdir</ref>
 
==حوالہ جات==
{{حوالہ جات}}