"قمر الزمان اعظمى" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:مسلم علماء
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم ماخذ 2017ء)
سطر 1:
{{بریلوی تحریک}}
'''علامہ قمر الزمان اعظمى''' [[اہل سنت]] وجماعت بریلوی تحریک کے ایک ممتاز [[عالم دین]] ہیں۔ 20112011ء اور 20122012ء میں، انہیں دنیا بھر پانچ دہائیوں تک بہت سی اسلامی تنظیموں، اداروں، مساجد، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے قیام کی کوششوں کی وجہ سے پانچ سو مؤثر ترین مسلمانوں میں شمار کیا گیا۔
 
مفکرِ اسلام علامہ قمر الزماں خاں اعظمی دنیائے اسلام کے فعال اور متحرک مبلغ و داعی ہیں۔ جنہیں اپنے کردار و عمل، علم و یقین، تدبر و تفکر، تقویٰ و طہارت، سادگی و متانت، تواضع و انکسار، بصیرت و بصارت، حسنِ گفتار اور دل کش و دل آویز طرزِ خطابت کے سبب پوری دنیا میں ہر دل عزیز اور مقبول و محبوب ہستیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ آپ کی علمی، تبلیغی، اصلاحی خدمات اور ادبی قدر و منزلت سے انکار ممکن نہیں۔ موصوف نے برطانیہ کی سرزمین پر اسلامی تعلیمات کو جس مستحکم انداز میں روشناس کرانے کی سعیِ بلیغ فرمائی ہے اور جس خوب صورتی سے تبلیغِ دین کا کام انجام دے رہے ہیں وہ ہر اعتبار سے لائقِ ستایش اور قابلِ تقلید ہے۔ علامہ قمر الزماں اعظمی صاحب قبلہ ضلع [[اعظم گڑھ]] کے قصبہ خالص پور میں 23؍ مارچ 1946ءکو پیدا ہوئے۔ و الدین نے مکمل اسلامی طرز پر تربیت کا فریضۂ خیر انجام دیا۔ ابتدائی تعلیم کے بعد [[اعلیٰ تعلیم]] جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں حاصل کی۔ جلالۃ العلم حضور حافظِ ملت کی فیض بخش آغوشِ تربیت میں رہ کر علومِ دینیہ کی تکمیل کی۔ شہزادۂ اعلیٰحضرت حضور مفتیِ اعظم علامہ مصطفیٰ رضا نوریؔ بریلوی سے شرفِ بیعت حاصل کیا۔ اور فیضانِ عزیزی و نوری کے زیرِ سایا آپ نے اپنا رہِ وارِ فکر تبلیغِ دین، [[تزکیۂ نفس]] اور طہارتِ قلبی کی طرف موڑا؛ اپنے مواعظِ حسنہ اور ملفوظاتِ عظیمہ کے ذریعہ پوری دنیا میں آپ بے پناہ مقبول ہیں۔ علامہ قمر الزماں اعظمی صاحب کی ذات گوناگوں خصوصیات کا عطر مجموعہ ہے۔ آپ صاحبِ قلم بھی ہیں اور شعلہ بیان مقرر بھی۔ مفکر و مدبر بھی اور بافیض معلم و ادیب بھی۔ ساتھ ہی ساتھ بلند پایہ شاعر بھی……