"میمونہ بنت حارث" کے نسخوں کے درمیان فرق

آپ کی والدہ ہند بنت عوف کا تعلق [[یمن]] کے قبیلہ حمیر سے تھا۔ والدہ کی طرف سے سلسلۂ نسب یوں ہے:
*میمونہ (رضی اللہ عنہا) بنت [[ہند بنت عوف بن زہیر|ہند]] بنت عوف بن زُہَیر بن حارث بن حماطہ بن جرش۔
==خاندان==
====خُزَیمہ بن حارث====
سیدہ میمونہ کی والدہ [[ہند بنت عوف]] کی پہلی شادی خُزَیمہ بن حارث سے ہوئی تھی جن سے ایک بیٹی [[زینب بنت خزیمہ|زینب بنت خُزَیمہ رضی اللہ عنہا]] پیدا ہوئی تھیں جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح فرمایا تھا۔ [[زینب بنت خزیمہ|زینب بنت خُزَیمہ رضی اللہ عنہا]] کی وفات [[ربیع الثانی]] [[4ھ]] مطابق [[ستمبر]] [[625ء]] میں [[مدینہ منورہ]] میں ہوئی۔
====حارث بن حزن====
خُزَیمہ بن حارث کے اِنتقال کے بعد [[ہند بنت عوف]] نے حارث بن حزن سے شادی کی جن سے تین بیٹیاں پیدا ہوئیں:
*سیدہ میمونہ بنت حارت: اُم المومنین (وفات: [[671ء]]) آپ کی ولادت [[مکہ مکرمہ]] میں ہوئی اور مقامِ سَرَف وفات پائی۔
*[[ام فضل لبابۃ الکبری]]: عم رسول [[عباس بن عبد المطلب]] کی زوجہ اور [[فضل ابن عباس]]، [[عبید اللہ بن عباس]] کی والدہ ہیں۔ [[30ھ]] میں فوت ہوئیں۔
*[[لبابۃ الصغری]]: لبابۃ الصغریٰ کی شادی [[ولید بن مغیرہ]] سے ہوئی تھی جس سے [[ولید ابن الولید]]، [[خالد بن ولید]] پیدا ہوئے۔
 
==ولادت و ابتدائی حالات==