"فریج" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 7:
* کمپریسر اور ریفریجرنٹ والا طریقہ۔ کوئی بھی گیس جب دبتی ہے تو گرم ہو جاتی ہے اور جب پھیلتی ہے تو سرد ہو جاتی ہے۔ اسی طرح جب کوئی گیس مائع میں تبدیل ہوتی ہے تو گرمی خارج ہوتی ہے اور جب مائع گیس میں تبدیل ہوتا ہے تو ٹھنڈک پیدا کرتا ہے۔ گیس کا مائع میں تبدیل ہونا عمل تکثیف (کنڈنسیشن) کہلاتا ہے اور مائع کا گیس میں تبدیل ہونا [[عمل تبخیر]] (ایواپوریشن) کہلاتا ہے۔ اس طریقے میں کمپریسر کی مدد سے ریفریجرنٹ گیس کو دبایا جاتا ہے جس سے وہ گرم ہو جاتی ہے اور اس کا پریشر بھی بڑھ جاتا ہے۔ پھر اسے کنڈنسنگ کوائل سے گزار کر کمرے کے [[درجہ حرارت]] تک ٹھنڈا کر کے مائع بنا لیا جاتا ہے جسے فریج کے اندرونی اور کم پریشر والے حصہ میں لے جا کر پھیلنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ ایواپوریٹنگ کوائل میں ہونے والے [[عمل تبخیر]] اور گیس کے پھیلنے سے پیدا ہونے والی ٹھنڈک فریج کے اندر رکھی چیزوں کو ٹھنڈا کر دیتی ہے۔ اس طرح فریج کا کمپریسر ریفریجرنٹ کی مدد سے فریج کے اندر کی گرمی کو باہر دھکیل دیتا ہے۔<br>
:گھر دفتر اور کارخانوں میں استعمال ہونے والے فریج اور ائیر کنڈشنر کے کمپریسر بجلی سے چلتے ہیں مگر گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ائیر کنڈشنر کے کمپریسر براہ راست بیلٹ کے ذریعے انجن سے جڑے ہوتے ہیں اور بجلی کی بجائے انجن کی طاقت سے چلتے ہیں۔
[[فائل:Heatpump.svg|تصغیر|فریج اور ائیر کنڈشنر کے کام کرنے کا اصول: 1)دبی ہوئی گرم گیس کو ٹھنڈا کرنے والا کنڈنسنگ کوائل جو فرجفریج کے باہر ہوتا ہے, 2)دبی ہوئی گیس کا تنگ نلکی سے گزر کر پھیلنا اور بہت ٹھنڈا ہو جانا 3)فرجفریج کے اندر چُھپے ہوئے ایواپوریٹنگ کوائل, 4) گیس کو دبانے والا کمپریسر]]
* <ref>[//en.wikipedia.org/wiki/Absorption_refrigerator انگریزی ویکیپیڈیا پر مضمون]</ref> Absorption refrigerator: [[سوئزرلینڈ]] کی Electrolux کمپنی نے عام گھریلو استعمال کے لیے ایسے فریج بنائے ہیں جو بجلی کی بجائے [[کیراسن]] تیل (مٹی کا تیل) سے ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں اور ان گاؤں دیہاتوں میں استعمال ہوتے ہیں جہاں بجلی نہیں ہے۔ ان فریج میں کمپریسر نہیں ہوتا۔ کیراسن تیل جلا کر ایک دیا روشن کیا جاتا ہے جس کی گرمی ریفریجرنٹ گیس کو گردش دیتی ہے۔ یہ ریفریجیریٹر [[آئن اسٹائن]] اور اس کے ایک شاگرد کی ایجاد تھا۔ ان دونوں نے اس کے پیٹنٹ کے حقوق صرف 750 ڈالر کے عوض Electrolux کمپنی کو بیچے تھے۔<ref>[//en.wikipedia.org/wiki/Einstein_refrigerator Einstein refrigerator]</ref>
* تھرمو الیکٹرک کولنگ (Thermoelectric cooling)۔ اس طریقے میں Peltier effect کو استعمال کر کے ٹھنڈک حاصل کی جاتی ہے۔ ایسے کولر حال ہی میں دستیاب ہوئے ہیں اور ابھی عام استعمال میں نہیں ہیں۔ اس طریقے میں بجلی زیادہ خرچ ہوتی ہے مگر جب بہت چھوٹے پیمانے پر ٹھنڈک حاصل کرنی ہو (جیسے ٹرانسسٹر[[بائی پولر جنکشن ٹرانزسٹر|ٹرانزسٹر]] یا کمپیوٹر پروسیسر کو ٹھنڈا رکھنا) تو کمپریسر اور ریفریجرنٹ والا طریقہ مہنگا پڑتا ہے۔ یہ تھرمو الیکٹرک کولر [[گاڑی کی بیٹری|بیٹری]] یا ڈی سی پر چلتے ہیں اور اے سی (آلٹرنیٹننگ کرنٹ) پر کام نہیں کرتے۔
[[فائل:Peltierelement.png|تصغیر|بائیں|300px|پیلٹیئر کولر (Peltier Cooler) کا خاکہ۔ جب بجلی گزرتی ہے تو اس کی ایک سطح ٹھنڈی جبکہ دوسری سطح گرم ہونے لگتی ہے۔]]
[[فائل:USB Beverage Cooler.jpg|تصغیر|بائیں|ایلومینیئم کے ڈبے بند مشروبات کو ٹھنڈا کرنے والا آلہ جو کمپیوٹر کی USB پورٹ کی بجلی سے کام کرتا ہے۔]]