"ہاریاوالتا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
انگریزی سے اردو ترجمہ اور تلخیص
سطر 97:
'''ہاریاوالتا''' {{دیگر نام|انگریزی= Harjavalta}} [[فن لینڈ]] کا ایک [[قصبہ]] اور [[بلدیہ]] جو [[Satakunta]] میں واقع ہے۔<ref>{{cite web |author =انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین |url =https://en.wikipedia.org/w/index.php?title=Harjavalta&redirect=no&oldid=600570862 |title =Harjavalta|date =}}</ref>
 
31 اگست 2017 کی مردم شماری کے مطابق ہاریاوالتا کی آبادی 7،189 نفوس پر مشتمل ہے۔ اس کا کل رقبہ 127.74 مربع کلومیٹر ہے جس میں 4.28 مربع کلومیٹر آبی ہے۔ آبادی کی گنجانیت 58.23 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔
== تفصیلات==
 
ہاریاوالتا کی مجموعی آبادی 38 میٹر سطح دریا سے بلندی پر واقع ہے۔
اس وقت شہریوں کی زیادہ تر تعداد [[تانبہ]] اور [[نکل|نِکل]] پگھلانے کے شعبوں میں کام کرتی ہے۔ اس ضمن میں جو تکنیک استعمال ہوتی ہے، اسے فلیش سمیلٹنگ کہتے ہیں اور اسے 1949 میں یہاں پہلی بار متعارف کرایا گیا۔ تانبے سے متعلق کاروبار پہلے ایک فِنّش کمپنی اوتوکُمپو کی ملکیت تھا جو اب بولیڈن جبکہ نِکل کا کاروبار نوریلسک نِکل کی ملکیت ہے۔
 
آثارِ قدیمہ کے اعتبار سے ہاریاوالتا کافی اہم ہے۔ یہاں آپ قدیم سمندر ‘لیتورینا‘ کے ساحل کا نظارہ کر سکتے ہیں جو پہاڑی سے دکھائی دیتا ہے۔ اس کے علاوہ تابنے کے دور کی قبریں بھی موجود ہیں۔
کوکےمائن یوکی نامی دریا ہاریاوالتا کے وسط سے گزرتا ہے۔
 
قصبے کی آبادی کی زبان [[فنش زبان|فِنّش]] ہے۔
 
انسانی آبادکاری کے قدیم ترین آثار 1200 ق م سے تعلق رکھتے ہیں۔ 15ویں صدی میں [[ترکو|تُرکُو]] کے [[کیتھیڈرل]] میں ہاریاوالتا کے کئی نام ملتے ہیں جن میں ‘ہارین والتا، ہاریاوالتا، ہاریوالڈاستھا وغیرہ شامل ہیں۔ نام کے بارے ایک اندزہ یہ ہے کہ یہ پروٹو جرمینک نام ہاریاوالڈز سے نکلا ہے جو ہاریاز (فوج) اور والڈز (حکمرانی) کو ظاہر کرتے ہیں۔ ممکن ہے کہ اس نام کا کوئی فوجی یا دستہ آ کر یہاں آباد ہوا ہو۔ اس نام کا سب سے پرانا تذکرہ تاسیتس نے پہلی صدی عیسوی میں ‘چاریووالڈا‘ کے نام سے کیا تھا۔
== جڑواں شہر ==
بوکسیتوگورسک، لینن گراڈ اوبلاسٹ، [[روس]] کا شہر ہاریاوالتا کا جڑواں شہر ہے۔
 
 
== مزید دیکھیے ==