"منظور نعمانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 3:
 
1927ء میں [[دار العلوم دیوبند]] سے فارغ ہوئے، وہاں حدیث کی تعلیم [[انور شاہ کشمیری]] سے حاصل کی۔ سید [[ابو الحسن علی ندوی]] کے قریبی ساتھیوں میں سے تھے، [[دار العلوم ندوۃ العلماء]] میں تقریباً چار تک حدیث کی تدریس بھی انجام دی۔ اسی طرح سید [[ابو الاعلیٰ مودودی]] سے بھی قریبی تعلقات تھے، 1941ء میں [[جماعت اسلامی]] کی تاسیس میں موجود تھے اور [[ابو الاعلیٰ مودودی]] کے امیر منتخب ہونے کے بعد دوسرے نمبر پر یہی نائب امیر منتخب ہوئے، تاہم 1942ء میں مودودی صاحب سے کچھ اختلافات کے بعد [[جماعت اسلامی]] سے الگ ہو گئے۔ اس کے بعد [[محمد الیاس کاندھلوی]] اور ان کی [[تبلیغی جماعت]] سے وابستہ ہو گئے۔ [[دار العلوم دیوبند]] کی مجلس شوریٰ کے رکن تھے، علاوہ ازیں [[رابطہ عالم اسلامی]] کے ممبر بھی تھے۔
 
== سوانح ==
منظور نعمانی 18 شوال 1323ھ مطابق 15 دسمبر 1905ء میں [[سنبھل]]، [[اتر پردیش]] میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد "صوفی محمد حسین" ایک دولتمند تاجر اور زمیندار تھے۔ نعمانی صاحب نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں کے مدرسہ سراج العلوم ہلالی سرائے سنبھل میں حاصل کی۔ اس کے بعد دار العلوم مئو، [[اعظم گڑھ]] میں داخلہ لیا، وہاں عربی کی تعلیم حاصل کی۔ پھر وہاں سے [[دار العلوم دیوبند]] گئے، وہاں دو سال میں فضیلت تک کی تعلیم مکمل کی اور 1345ھ / 1927ء میں اعلی امتیازی نمبرات سے دورۂ حدیث میں کامیابی حاصل کی۔ ان کے مشہور اساتذہ میں سے [[انور شاہ کشمیری]]، مفتی عزیز الرحمن اور سراج احمد راشدی ہیں۔