"منظور نعمانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 6:
== سوانح ==
منظور نعمانی 18 شوال 1323ھ مطابق 15 دسمبر 1905ء میں [[سنبھل]]، [[اتر پردیش]] میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد "صوفی محمد حسین" ایک دولتمند تاجر اور زمیندار تھے۔ نعمانی صاحب نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاؤں کے مدرسہ سراج العلوم ہلالی سرائے سنبھل میں حاصل کی۔ اس کے بعد دار العلوم مئو، [[اعظم گڑھ]] میں داخلہ لیا، وہاں عربی کی تعلیم حاصل کی۔ پھر وہاں سے [[دار العلوم دیوبند]] گئے، وہاں دو سال میں فضیلت تک کی تعلیم مکمل کی اور 1345ھ / 1927ء میں اعلی امتیازی نمبرات سے دورۂ حدیث میں کامیابی حاصل کی۔ ان کے مشہور اساتذہ میں سے [[انور شاہ کشمیری]]، مفتی عزیز الرحمن اور سراج احمد راشدی ہیں۔
 
تعلیم سے فراغت کے بعد انھوں نے تین سال [[امروہہ]] کے مدرسہ چلیہ میں پڑھایا، اس کے بعد [[دار العلوم ندوۃ العلماء]] میں [[ابو الحسن علی ندوی]] کی خواہش اور اصرار پر چار سال تک حدیث کی تدریس انجام دی۔