"ہندومت کی تاریخ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: درستی ربط از ہندومت > ہندو مت (بدرخواست صارف:BukhariSaeed)
م ملتان
(ٹیگ: بصری خانہ ترمیم ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 1:
{{ہندومت}}
'''[[ہندو مت]] کی تاریخ''' بہت قدیم ہے۔ اسے [[ویدک دور]] سے بھی قدیم خیال کیا جاتا ہے کیونکہ ویدک دور اور [[وید]]وں کے مرتب ہونے کا دور مختلف ہے۔ ہندومت میں صدیوں تک زبانی روایت کا رواج رہا چنانچہ اس کی تاریخ اور مذہبی کتابیں سینہ بسینہ ہی منتقل ہوتی رہیں۔ بعد ازاں ان کا تصنیفی عہد بھی خاصا طویل رہا۔ ہندومت کی سب سے معروف کتابیں وید ہیں۔ ان کی تالیف کا عہد یکساں نہیں ہے۔ محققین کے مطابق ویدوں کی تشکیل کا آغاز 2000 ق م سے ہوا، آہستہ آہستہ یہ مرتب ہوتے رہے پھر پہلے وید کو تین حصوں [[رگ وید]]، [[یجر وید]] اور [[سام وید]] میں منقسم کیا گیا جو وید تری کہلاتا ہے۔ ہندو اعتقاد کے مطابق ویدوں کی تقسیم [[رام]] کی پیدائش سے قبل پروروا رشی کے عہد میں ہوئی۔ بعد ازاں [[اتھر وید]] کو رشی اتھروا نے مرتب کیا۔ دوسری روایت کے مطابق، [[کرشنا]] کے عہد میں [[وید ویاس]] نے ویدوں کو تقسیم کرکے انہیں ضبط تحریر میں لایا۔
[[تصویر:Rigvedic geography.jpg|تصغیر|250px|بائیں|رگ وید کا جغرافیائی دائرہ افق (جس میں ندیوں اور قبرستانوں کے نام دیے گئے ہیں)، یہ ہندوکش اور پنجابملتان کے علاقے سے گنگا کے بالائی خطے تک پھیلا ہوا تھا۔]]
 
ہندو اور [[جین مت]] کی اصل ان آریوں کے تصورات میں ملتی ہیں جو تقریباً 4500 قبل مسیح میں [[وسطی ایشیا]] سے [[ہمالیہ]] تک پھیلے ہوئے تھے۔ آریوں کی ایک شاخ نے [[پارسی مذہب]] کی بنا بھی ڈالی۔ دنیا کے دوسرے بڑے مذاہب اسی کے بعد وجود میں آئے، مثلاﹰ [[یہودیت]] دو ہزار قبل مسیح میں، [[بدھ مت]] پانچ سو ق م میں، [[مسیحیت]] دو ہزار برس پہلے اور اسلام 1400 برس قبل معرض وجود میں آئے۔