"انٹارکٹکا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
مکوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 20:
 
'''انٹارکٹکا''' [[دنیا]] کا انتہائی جنوبی [[براعظم]] ہے، جہاں [[قطب جنوبی]] واقع ہے۔ یہ دنیا کا سرد ترین، خشک ترین اور ہوا دار ترین [[براعظم]] ہے، جبکہ اس کی اوسط بلندی بھی تمام براعظموں سے زیادہ ہے۔ 14٫425 ملین مربع کلومیٹر کے ساتھ '''انٹارکٹکا''' [[ایشیا]]، [[افریقا]]، [[شمالی امریکا]] اور [[جنوبی امریکا]]کے بعد دنیا کا پانچواں بڑا براعظم ہے۔ انٹارکٹکا 98 فیصد برف سے ڈھکا ہوا ہے جس کے باعث وہاں کوئی باقاعدہ و مستقل انسانی بستی نہیں۔ صرف سائنسی مقاصد کے لیے وہاں مختلف ممالک کے سائنس دان قیام پزیر ہیں۔
 
وہاں تقریبا 2 2 ملین سالوں سے بارش نہیں ہوئی ہے ، اس کے باوجود دنیا کے میٹھے پانی کے 80 فیصد ذخائر وہاں موجود ہیں ، اگر یہ سب پگھل جاتے تو سمندری سطح کو ساٹھ میٹر (200 فٹ) تک بڑھا سکتے ہیں۔
 
'''انٹارکٹکا''' یونانی لفظ '''اینٹارکٹی کوس''' سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے '''آرکٹک کے مدمقابل'''۔