"علی بن عمر دارقطنی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم)
سطر 8:
امام دارقطنی کی ولادت [[306ھ]]،بمطابق [[918ء]] میں ہوئی۔
== تحصیلِ علم ==
ان کا خاندان، اہل علم و فضل خاندان تھا، ان کے والد ثقہ محدث تھے۔ بچپن ہی سے علم و حدیث کے حلقوں میں شرکت کرنے لگے تھے، اور سماعات و روایات کو لکھنے اور جمع کرنے لگے تھے۔ قوت حافظہ انتہائی کمال کا تھا، سب سے پہلی کتاب سنہ 315ھ میں لکھی جب ان کی عمر صرف نو سال تھی۔
 
امام دراقطنی نے دنیائے اسلام کے عظیم علمی شہر بغداد معلیٰ میں نشو و نما پائی جو عباسیوں کا پایۂ تخت اور علم و علما کاعظیم مرکز تھا جہاں کے ذروں سے علم و فن کی کرنیں پھوٹتی تھیں۔ آپ کا گھر بھی علم کی تجلیوں سےمعمور تھا والد عمر بن احمد کا شمار محدثین میں ہوتا تھا۔جن کی آغوش میں امام دار قطنی نے پرورش پائی اور صغر سنی ہی سے طلب علم کا شوق پروان چڑھنے لگا۔ جب آپ کی عمر نو سال کی تھی درس حدیث میں شرکت شروع کردی۔
 
== اساتذہ ==
بچپن سے ہی بڑے بڑے ائمہ کرام سے تعلیم حاصل کی جن میں ابی القاسم البغوی، یحیی بن محمد بن صاعد، ابی بکر بن ابی داود، ابی بکر النیسابوری، الحسین بن اسماعیل المحاملی، ابی العباس ابن عقدہ، اسماعیل الصفار ابن ساعد، حضرمی، ابن درید، ابن فیروز، علی بن عبد اللہ بن بشر محمد بن قاسم محاربی، ابو علی محمد بن سلیمان مالکی، ابو عمر قاضی ابو جعفر احمد بن بہلول، ابن زیاد نیشاپوری بدر بن ہشم قاضی، احمد بن قاسم فرائضی، حافظ ابو طالب۔ <ref>تذکرۃ، الحفاظ، ج3، ص186</ref>