"احمد سعید خان ملتانی" کے نسخوں کے درمیان فرق

م
(ملف علامہ_سعید_خان_ملتانی.jpg کو حذف کردیا گیا ہے کیونکہ اسے کامنز میں JuTa نے حذف کردیا ہے)
 
'''علامہ احمد سعید خان ملتانی''' ماضی قریب کے تنظیم '''اشاعت التوحید والسنہ''' سے تعلق رکھنے والے عالم دین تھے۔
== ولادت اور تعلیم ==
احمد سعید خان ملتانی 1940ء میں [[ملتان]] کے نواحی گاؤں چتروڑ گڑھ میں ایک زمین دار خدابخش بلوچ کے گھر پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم ماموں کانجن [[ضلع فیصل آباد]] میں سلطان محمود سے حاصل کی۔ دورہ تفسیر [[راولپنڈی]] میں [[غلام اللہ خان]] سے اور دورہ حدیث [[گوجرانوالہ]] میں [[قاضی شمس الدین]] سے پڑھا۔ آپ کا شمار [[سید عنایت اللہ شاہ بخاری]] کے قریبی مریدین میں ہوتا ہے۔
== خطابت ==
تعلیم سے فراغت کے بعد خطابت شروع کی اور تھوڑے ہی عرصے میں ان کا شمار اچھے خطباء میں ہونے لگا۔ وہ بیان [[توحید]] میں کسی کو خاطر میں نہ لاتے اور قرآنی آیات سے اپنی تقریر کو مبرہن فرماتے۔اللہ تعالی' نے انہیں خوب صورت آواز سے نوازا تھا جس میں آپ قرآن پڑھتے اور موحدین کے دلوں میں جذبہء توحید کو ابھارتے ۔
18,262

ترامیم