"عبدالغنی جاجروی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+صفائی (9.7)
سطر 4:
وہ 22؍مارچ 1924ء بمطابق 15؍شعبان 1342ھ کو قریہ حاجیاں واقع برکنارہ ڈھنڈ گاگڑی از مضافات گڑھی اختیار خاں [[تحصیل خان پور]] [[ضلع رحیم یار خان]] میں پیدا ہوئے۔ یہ بستی [[رحیم یارخان]] سے تقریباً 25 میل شمال مشرق میں واقع ہے۔ آپ کے والد ماجد کا نام غلام محمد تھا۔
== تعلیم و تربیت ==
آپ نے مختلف علوم و فنون جن اساتذہ سے پڑھے ان میں [[احمد علی لاہوری]]، [[غلام اللہ خان]] [[راولپنڈی]]، [[عبداللہ درخواستی]]، عبد الرحیم مدرسہ شمس العلوم اور مولانا قادر بخش ڈیرہ نواب [[ضلع بہاولپور]] شامل ہیں۔
== درس و تدریس ==
فراغت تعلیم کے بعد انہوں نے درس و تدریس کا سلسلہ شروع کیا اور اس مقصد کے لیے سب سے پہلے بستی مومن [[تحصیل خان پور]] [[ضلع رحیم یار خان]] میں '''مدرسہ مفتاح العلوم''' کے نام سے ایک مدرسہ قائم کیا۔ کچھ عرصہ بعد آپ '''مدرسہ عربیہ''' ونڈھ مولویاں تحصیل خان پور میں منتقل ہوئے اور تدریسی فرائض انجام دینے لگے۔ پھر مدرسہ '''شمس العلوم''' بستی مولویاں میں درس و تدریس کی ذمہ دار سنبھالی۔ بعد ازاں معروف بستی احمد یار چوہان ضلع [[رحیم یار خان]] میں '''مدرسہ بدرالعلوم''' کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا۔ پھر 1963ء ميں انہوں نے مستقل طور پر [[رحیم یار خان]] شہر میں ایک عظیم درس گاہ '''جامعہ اسلامیہ بدرالعلوم حمادیہ''' کے نام سے قائم کی جو سات آٹھ ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے۔ اس سے ملحقہ ایک وسیع و عریض جامع مسجد کی تعمیر کرائی اور یک سوئی کے ساتھ آپ اس جامعہ کے شیخ التفسیر اور شیخ الحدیث کی حیثیت سے درسِ حدیث و قرآن میں مشغول ہو گئے اور ہزاروں طلبہ کو اپنے فیض علمی سے سیراب و شاداب کیا۔ تدریس قرآن میں [[حسین علی الوانی]] کا اسلوب اپنایا جو انہوں نے [[غلام اللہ خان]] سے خصوصی طور پر سیکھا تھا۔
 
== تصنیفی خدمات ==