"ابن فرحون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 2:
{{خانہ معلومات عالم دین/عربی}}
'''ابن فرحون''' – '''ابن فرحون المالکی''' (پیدائش: [[1358ء]]— وفات: [[4 ستمبر]] [[1397ء]]) [[مدینہ منورہ]] سے تعلق رکھنے والے [[عالم]] دین، محدث، [[مؤرخ]] اور فقیہ تھے۔
==سوانح==
===نسب===
ابن فرحون کا نام ابراہیم بن علی بن محمد ہے۔ نسب یوں ہے: ابراہیم بن علی بن محمد بن ابی القاسم بن محمد بن فرحون الیَعْمَرِی ۔ آپ کے آباؤ اَجداد میں فرحون نامی شخصیت سے آپ کو ابن فرحون کہا جاتا ہے۔ [[فقہ مالکی]] کے شیخ و محدث ہونے کی نسبت سے ابن فرحون المالکی بھی کہلاتے ہیں۔ آباؤ اَجداد [[اندلس]] کے شہر [[خائن، ہسپانیہ|جیان]] کے قریب ایک گاؤں اُئیان (Uiyan) میں آباد رہا تھا اور بعد اَزاں [[حجاز]] میں [[مدینہ منورہ]] میں آ کر آباد ہوئے تھے۔ اِسی نسبت سے '''الیَعْمَرِی الجَیَانِی''' بھی کہلاتے ہیں۔
==وفات==
ابن فرحون آخری ایام میں [[فالج]] میں مبتلاء ہوئے جو اُن کے بائیں پہلو پر واقع ہوا۔ کافی ایام علیل رہے اور [[4 ستمبر]] [[1397ء]] کو [[مدینہ منورہ]] میں اِنتقال کرگئے۔ [[جنت البقیع]] میں تدفین کی گئی۔