"ابن فرحون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 10:
ابن فرحون نے ابتدائی تعلیم اپنے والد علی بن محمد سے حاصل کی اور بعد اَزاں والد کے اساتذہ سے بھی اِکتساب علم کیا۔ چچا ابومحمد شرف الدین الاَسْنَوِی سے اور جمال الدین الدَّمَنْہُورِی، محمد بن عَرَفہ اور اُن کے فرزند محمد بن محمد بن عَرَفہ سے بھی علم حاصل کیا۔ محمد بن محمد بن عَرَفہ سے [[792ھ]] کے [[حج]] کے موقع پر تحصیل علم کیا۔ قاضیٔ [[مدینہ منورہ]] شرف الاَھبُوطِی سے [[صحیح بخاری]]، جامع الاصول و الملخص تالیف الطرطوشی اور [[موطأ]] پڑھی۔ چچا ابومحمد شرف الدین الاَسْنَوِی سے [[صحیح مسلم]] اور دلائل النبوۃ پڑھی۔<ref>احمد بابا التنبکتی: نیل الابتہاج بتطریز الدِیباج، صفحہ 34۔</ref>
 
===اسفار علمی===
ابن فرحون [[مکہ مکرمہ]] اور [[مدینہ منورہ]] تک محدود نہ رہے بلکہ وہ متعدد بار [[قاہرہ]] گئے اور [[792ھ]] مطابق [[1390ء]] میں [[بیت المقدس]] اور [[دمشق]] بھی گئے۔ محققین کا خیال ہے کہ حرمین سے باہر دِیگر اَسفار کا مقصد تحصیل علم بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ محض ایک خیال ہے کیونکہ اِس کی تصدیق خود ابن فرحون نے نہیں کی اور نہ اِس کی وضاحت اُن کے ہم عصر مؤرخین یا فقہائے کرام یا محدثین نے بھی تحریر نہیں کی۔
==وفات==
ابن فرحون آخری ایام میں [[فالج]] میں مبتلاء ہوئے جو اُن کے بائیں پہلو پر واقع ہوا۔ کافی ایام علیل رہے اور 10 [[ذوالحجہ]] [[799ھ]] مطابق [[4 ستمبر]] [[1397ء]] کو [[مدینہ منورہ]] میں اِنتقال کرگئے۔ [[جنت البقیع]] میں تدفین کی گئی۔<ref>[[اردو دائرہ معارف اسلامیہ]]: جلد 1، صفحہ 387۔</ref>