"ابن فرحون" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 12:
===اسفار علمی===
ابن فرحون [[مکہ مکرمہ]] اور [[مدینہ منورہ]] تک محدود نہ رہے بلکہ وہ متعدد بار [[قاہرہ]] گئے اور [[792ھ]] مطابق [[1390ء]] میں [[بیت المقدس]] اور [[دمشق]] بھی گئے۔ محققین کا خیال ہے کہ حرمین سے باہر دِیگر اَسفار کا مقصد تحصیل علم بھی ہوسکتا ہے لیکن یہ محض ایک خیال ہے کیونکہ اِس کی تصدیق خود ابن فرحون نے نہیں کی اور نہ اِس کی وضاحت اُن کے ہم عصر مؤرخین یا فقہائے کرام یا محدثین نے بھی تحریر نہیں کی۔
===قضاۃ مدینہ منورہ===
ابن فرحون حکمرانوں کے نزدیک قابل اعتماد اور مستند خیال کیے جاتے تھے۔ ماہِ [[ربیع الثانی]] [[793ھ]] مطابق [[مارچ]] [[1391ء]] میں ابن فرحون کو [[مدینہ منورہ]] کی قضاۃ پر فائز کردیا گیا اور بعد اَزاں قاضیٔ مدینہ کے نام سے بھی مشہور ہوئے۔<ref>[[اردو دائرہ معارف اسلامیہ]]: جلد 1، صفحہ 387۔</ref>
 
==وفات==
ابن فرحون آخری ایام میں [[فالج]] میں مبتلاء ہوئے جو اُن کے بائیں پہلو پر واقع ہوا۔ کافی ایام علیل رہے اور 10 [[ذوالحجہ]] [[799ھ]] مطابق [[4 ستمبر]] [[1397ء]] کو [[مدینہ منورہ]] میں اِنتقال کرگئے۔ [[جنت البقیع]] میں تدفین کی گئی۔<ref>[[اردو دائرہ معارف اسلامیہ]]: جلد 1، صفحہ 387۔</ref>