"تخیل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
تخلیق بذریعہ ویکی معاون
 
تصویر
سطر 1:
[[فائل:Krishna-christ.jpg|تصغیر|[[ہندو]] مذہب میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے شری [[کرشن]] اور [[عیسی]] علیہ السلام کی ایک مصور کے تخیل پر مبنی تصویر]]
سب سے مقدم اور ضروری چیز جو کسی شاعر، مصنف یا کسی تخلیقی کام کے کرنے والے کو کو کسی دوسرے شخص سے الگ کر دیتی ہے وہ قوتِ متخیلہ یا '''تخیل''' {{دیگر نام|انگریزی=Imagination}} ہے۔ یہ قوت جس قدر کسی میں اعلیٰ درجہ کی ہو گی، اسی قدر اس کی تخلیق اعلیٰ درجہ کی ہو گی اور جس قدر یہ ادنیٰ درجہ کی ہو گی اسی قدر اس کی نگارش ادنیٰ درجہ کی ہو گی۔ یہ وہ مَلَکہ ہے جس کو شاعر ماں کے پیٹ سے اپنے ساتھ لے کر نکلتا ہے اور جو اکتساب سے حاصل نہیں ہو سکتا۔ اگر شاعر کی ذات میں یہ ملکہ موجود ہے اور باقی شرطوں میں جو کہ کمال شاعری کے لیے ضروری ہیں کچھ کمی ہے تو اس کمی کا تدارک اس ملکہ سے کر سکتا ہے لیکن اگر یہ ملکہ فطری کسی میں موجود نہیں ہے تو اور ضروری شرطوں کا کتنا ہی بڑا مجموعہ اس کے قبضہ میں ہو وہ شاعر بننے میں مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ یہ وہ طاقت ہے جو شاعر یا مصنف کو وقت اور زمانہ کی قید سے آزاد کرتی ہے اور ماضی اور مستقبل اس کے لیے زمانہ حال میں کھینچ لاتی ہے۔