"ابن بطوطہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
درستی املا
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت}}
سیاح اور مورخ، ابوعبداللہ محمد ابن بطوطہ مکمل نام ہے۔ [[مراکش]] کے شہر [[طنجہ]] میں پیدا ہوا۔ ادب، [[تاریخ]] اور [[جغرافیہ]] کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اکیس سال کی عمر میں پہلا [[حج]] کیا۔ اس کے بعد شوق سیاحت نے افریقہ کے علاوہ روس سے ترکی پہنچا یا۔پہنچایا۔ جزائر شرق الہند اور [[چین]] کی سیاحت کی۔ [[عرب]]، [[ایران]]، [[شام]]، [[فلسطین]]، [[افغانستان]] اور [[ہندوستان]] کی سیاحت کی۔ چار بار [[حج]] بیت اللہ سے مشرف ہوا۔ محمد بن تغلق کے عہد میں [[ہندوستان]] آیا تھا۔ سلطان نے اُس کی بڑی آؤ بھگت کی اور قاضی کے عہدے پر سرفراز کیا۔ یہیں سے ایک سفارتی مشن پر [[چین]] جانے کا حکم ملا۔ 28 سال کی مدت میں اس نے 75 ہزار میل کاسفر کیا۔ آخر میں [[فارس]] کے بادشاہ ابوحنان کی دربار میں آیا۔ اور اس کے کہنے پر اپنے سفر نامے کو کتابی شکل دی۔ اس کتاب کا نام [[عجائب الاسفارنی غرائب الدیار]] ہے۔ یہ کتاب مختلف ممالک کے تاریخی و جغرافیائی حالات کا مجموعہ ہے۔
 
== سیاحت ==