"تخفیفی عامل" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«'''تخفیفی عامل''' {{دیگر نام|انگریزی= Reducing agent}} (جسے '''تخفیفہ''' (reductant) یا '''تخفیف ک...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 06:57، 5 اگست 2020ء

تخفیفی عامل (انگریزی: Reducing agent) (جسے تخفیفہ (reductant) یا تخفیف کنندہ (reducer) بھی کہتے ہیں) وہ عنصر یا مرکب ہوتا ہے جو تخسیدی تعاملات (redox reaction) میں اپنا برقیہ کھو دیتا ہے اور ’’برقیہ وصول کنندہ‘‘ (تکسیدی عامل) کو برقیہ عطیہ کرتا ہے۔ تخسیدی تعامل میں جب تخفیفی عامل اپنا برقیہ کھو دیتا ہے تو اس کی تکسید ہو جاتی ہے۔ تخفیفی عامل، تکسیدی عاملین (Oxidizers) کی تخفیف کرتے ہیں اور تکسیدی عامل تخفیفی عاملین (reducers) کی تکسید کرتے ہیں۔ تاریخی طور پر تخفیف سے مراد کسی مرکب سے آکسیجن کا اخراج ہے۔ اسلیے اس کا نام تخفیف رکھا گیا ہے۔

تعریف

تکسیدی و تخفیفی تعاملات میں جب کوئی شے تکسید کر جاتی ہے کیونکہ اس نے کسی دوسری شے کو تخفیف کیا ہوگا تو اس کو ہم تخفیفی عامل کہتے ہیں۔

کوئی شے جو برقیوں کا نقصان کرے یا عطیہ دے جبکہ وہ خود تکسید کر جائے تخفیفی عامل کہلاتا ہے۔