"مالک اشتر" کے نسخوں کے درمیان فرق

4 بائٹ کا اضافہ ،  3 مہینے پہلے
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
</ref>
== جلاوطنی ==
[[سعید بن عاصالعاص]] جو [[عثمان بن عفان]] کی طرف سے [[کوفہ]] کا گورنر تھا، نے ایک دفعہ کسی محفل میں کہا کہ ”سواد“ (عراق کا ایک منطقہ جو باغات پر مشتمل ایک سرسبز علاقہ تھا) [[قریش]] اور [[بنی امیہ]] کی ملکیت ہے۔ مالک اشتر اور بعض دوسرے افراد نے اس کے ان باتوں کی مخالفت کی اور سخت اعتراض کیا، جس کی وجہ سے [[کوفہ]] کے لشکر کے کمانڈر سے ان کی لڑائی ہوئی۔ اس واقعے کے بعد سعید بن عاص نے [[عثمان بن عفان]] کے حکم پر مالک اشتر سمیت 9 افراد کو [[شام]] کی طرف جلاوطن کر دیا۔<ref>الامین، اعیان الشیعہ، ج 9، ص 40.</ref>
 
ابن ابی الحدید کے مطابق مالک اشتر کے ساتھ [[شام]] میں جلاوطن ہونے والے افراد میں: [[مالک بن کعب|مالک بن کعب ارحبی]]، [[اسود بن یزید|اسود بن یزید نخعی]]، [[علقمہ بن قیس|علقمہ بن قیس نخعی]]، [[صعصعہ بن صوحان|صعصعہ بن صوحان عبدی]] وغیرہ شامل تھے۔ [[شام]] میں مالک اشتر اور ان کے ساتھیوں کا [[معاویہ بن ابو سفیان]] کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں [[معاویہ بن ابو سفیان]] نے [[عثمان بن عفان]] سے انہیں دوبارہ [[کوفہ]] پلٹانے کی درخواست کی۔ کوفہ واپس آنے کے بعد انہوں نے سعید بن عاص اور [[عثمان بن عفان]] کی مخالفت جاری رکھی یوں سعید بن عاص کی جانب سے ان کے بارے میں[[عثمان بن عفان]] کو دی گئی رپورٹ پر [[عثمان بن عفان]] نے انہیں [[حمص]] میں عبدالرحمن بن [[خالد بن ولید]] کے ہاں دوبارہ جلاوطن کیا۔<ref>ابن ابی الحدید، شرح نہج البلاغہ، ج 2، صص 130-133.