"وقائع نگاری" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1:
وقائع نگاری یا واقعہ نگاری ([[انگریزی زبان|انگریزی]]: '''Chronology''') [[تاریخ|علم التاریخ]] میں ایک اہم ترین صنف شمار کی جاتی ہے جس میں طویل [[تاریخ]] کے واقعات کو [[وقت]] کے تسلسل کے ساتھ ترتیب دیا جاتا ہے۔ [[مؤرخ|مؤرخین]] کے نزدیک یہ صنف [[تاریخ]] کو محفوظ رکھنے کے لئے بہترین اور اعلیٰ ترین اَصناف میں شمار کی گئی ہے کیونکہ اِس کے بغیر [[تاریخ]] کو بیان کرنا اور محفوظ کرنا ممکن نہیں۔ [[تاریخ]] جن واقعات کو بیان کرتی ہے‘ وہ دراصل ایسے مربوط ہوتے ہیں کہ اگر ایک تاریخی کَڑی بھی گُم ہوجائے تو واقعات کا تسلسل منقطع ہوجاتا ہے، لہٰذا [[خط زمانی]] میں [[تاریخ|تاریخی واقعات]] کو ایک تسلسل اور ترتیب کے ساتھ تشکیل دیا جاتا ہے اور یہی تشکیل اگر طویل ہوجائے تو اِسے وقائع نگاری یا واقعہ نگاری سے منسوب کیا جاتا ہے۔ وقائع نگاری [[تاریخ]] سے لازم و ملزوم ہے کیونکہ [[تاریخ]] کو ایک تسلسل سے واقعات کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ وقائع نگاری کے بغیر ممکن نہیں ہوپاتا۔ اِس کے علاوہ وقائع نگاری [[زمینیات]] اور [[زمین کی تاریخ|زمین پر انسانی کی اِبتدائی تاریخ]] کے واقعات سے بھی منسلک ہے۔ [[ارضیاتی پیمانہ وقت|زمین کی ارضیاتی تاریخ]] بھی وقائع نگاری سے جڑی ہوئی ہے۔
==مزید دیکھیں==
{{Wiktionary|chronology}}
 
*[[خط زمانی]]
*[[تاریخ]]