"جغرافیائی منطقہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
(ٹیگ: باز تخلیق حذف شدہ صفحہ)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 09:39، 27 اگست 2020ء

سطح زمین کو جغرافیائی لحاظ سے پانچ عرض بلد منطقہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان منطقہ جات میں فرق آب و ہوا کی وجہ سے ہے۔ یہ پانچ منطقے درج ذیل ہیں۔

1. منطقہ باردہ شمالی (North Frigid Zone)، منطقہ باردہ شمالی، قطب شمال (North Pole) یعنی 90 درجے عرض بلد شمال اور دائرہ قطب شمالی (Arctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد شمال کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 4.12 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

2. منطقہ معتدلہ شمالی (North Temperate Zone)، منطقہ معتدلہ شمالی، دائرہ قطب شمالی (Arctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد شمال اور خطِ سرطان (Tropic of Cancer) یعنی '27 ,°23 عرض بلد شمال کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 25.99 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

3. منطقہ حارہ (Tropical Zone)، منطقہ حارہ، خطِ سرطان (Tropic of Cancer) یعنی '27 ,°23 عرض بلد شمال اور خطِ جدی (Tropic of Capricorn) یعنی '27 ,°23 عرض بلد جنوب کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 39.78 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

4. منطقہ معتدلہ جنوبی (South Temperate Zone)، منطقہ معتدلہ جنوبی، خطِ جدی (Tropic of Capricorn) یعنی '27 ,°23 عرض بلد جنوب اور دائرہ قطب جنوبی (Antarctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد جنوب کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 25.99 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔

5. منطقہ باردہ جنوبی (South Frigid Zone)، منطقہ باردہ جنوبی، قطب جنوب (South Pole) یعنی 90 درجے عرض بلد جنوب اور دائرہ قطب جنوبی (Antarctic Circle) یعنی '33،°66 عرض بلد جنوب کے درمیانی علاقے پر مشتمل ہے اور یہ تقریبا سطح زمین کے 4.12 فی صد رقبے کو گھیرے ہوئے ہے۔