"عظیم افریقی جھیلیں" کے نسخوں کے درمیان فرق

درستی
(درستی)
 
[[فائل:GreatLakesAfrica.jpg|تصغیر|279px|بائیں|عظیم جھیلیں اور مشرقی افریقہ کے ساحلی علاقوں کا خلائی منظر، بحر ہند دائیں جانب دیکھا جا سکتا ہے]]
 
[[افریقا]] کی عظیم جھیلیں [[عظیم وادئ شق]] کے گرد پھیلا جھیلوں کا ایک وسیع سلسلہ ہے۔ ان جھیلوں میں [[جھیل وکٹوریہ]] اور [[جھیل ٹانگانیکا]] جیسی عظیم جھیلوں کے علاوہ [[جھیل البرٹ (افریقہ)|جھیل البرٹ]]، [[جھیل ایڈورڈ]]، [[جھیل کیوو]] اور [[جھیل ملاوی]] شامل ہیں۔
 
چند افراد صرف وکٹوریا، البرٹ اور ایڈورڈ کو افریقہ کی عظیم جھیلیں قرار دیتے ہیں کیونکہ انہی تین جھیلوں کا پانی [[نیل ابیض]] میں شامل ہوتا ہے۔ [[جھیل کیوگا]] اس نظام کا حصہ تو ہے لیکن عظیم جھیل قرار نہیں دی جاتی۔ ٹانگانیکا اور کیوو دونوں [[دریائے کانگو]] کے نظام میں شامل ہوتی ہیں جبکہ جھیل ملاوی [[دریائے شائر]] کے ذریعے [[زمبیزی]] میں گرتی ہے۔