"زمانہ جاہلیت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
روابط
(ٹیگ: ترمیم از موبائل ترمیم از موبائل ایپ آئی فون ایپ ترمیم)
سطر 1:
'''قبل از اسلام دور''' جب اہل [[عرب]] [[شرک]] اور[[بت پرستی| بت پرستی ]]میں مبتلا تھے۔ اس وقت عرب میں کوئی مرکزی حکومت نہ تھی۔ مختلف قبائل کے اپنے اپنے سردار تھے جو اکثر کسی بادشاہ کے تابع ہوتے تھے۔ مگر وہ اپنی داخلی آزادی ہر حالت میں برقرار رکھتے تھے۔ قبیلے کا سردار وہی ہو سکتا تھا جس کے حامی افراد زیادہ ہوں اوراہل عرب کی قومی خصوصیات بہادری، مہمان نوازی اورفیاضی میں بھی ممتاز ہو۔
 
اہل عرب بالعموم اور [[قریش]] بالخصوص تجارت پیشہ تھے۔ صنعت و حرفت میں پسماندہ تھے۔ صرف [[یمن]] میں اون کاتنے اور چادر اور کمبل بنانے کی صنعت موجود تھی یا بعض جگہوں پر جنگی ہتھیار بنانے کا رواج تھا۔ یہ لوگ اپنے قومی اخلاق، مہمان نوازی، ایفائے عہد، بہادری اور فیاضی کے ساتھ بعض برائیوں میں بھی مبتلا تھے۔ مثلاً شراب خوری، قمار بازی، دختر کشی اور معمولی جھگڑے پر مسلسل لڑائی جیسی عادات موجود تھیں۔
 
خانہ کعبہ عرب کا دینی مرکز تھا مگر اہل عرب میں بت پرستی اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ کعبے میں بھی بت رکھے ہوئے تھے چاند، سورج اور ستاروں کی پرستش ہوتی تھی۔[[مسیحیت|نصرانیت]] ،[[یہودیت]] اور مجوسیت کے پیرو بھی تھے مگر ان مذاہب کی صورت بدل چکی تھی۔ ایرانی [[یزداں]] اور [[اہرمن]] دو قسم کے خداؤں کے قائل تھے۔ [[ہندوستان]] میں بت پرستی کا دور دورہ تھا۔ گویا اس زمانے میں صرف عرب ہی نہیں ساری دنیا جہالت اور گمراہی میں غرق تھی۔ [[8ھ]] میں [[فتح مکہ]] کے بعد اس دور کا خاتمہ ہوا۔