"خواجہ محمد اکرام الدین" کے نسخوں کے درمیان فرق

کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
(«ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جوا...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
 
ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین [[بھارت]] کے دارالحکومت [[نئی دہلی]] میں واقع [[جواہر لعل نہرو یونیورسٹی]] کے سینٹر آف انڈین لینگویجز، اسکول آف لینگویج، لٹریچر اینڈ کلچر اسٹڈیز میں [[اردو]] کے پروفیسر ہیں۔ اردو زبان و ادب کے خدما ت کے حوالے سے وہ بین الاقوامی شہرت کے حامل ہیں۔ وہ 23 کتابوں کے مصنف ہیں ۔ہیں۔ ان کی چند کتابوں کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ان کی اکثر کتابیں ہندستان اور بیرون ممالک یونیورسٹیوں میں میں شامل نصاب ہیں۔ پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین کوان کی علمی و ادبی کارکردگی کے عوض کئی ملکی اور بین الاقوامی اعزازات و انعامات مل چکے ہیں۔جن میں [[جاپان]]، [[ڈنمارک]]، [[جرمنی]] اور [[ترکی]] کے علاوہ [[بھارت]] کے مختلف علمی وادبی اداروں کے نام شامل ہیں۔
 
پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین تین سال تک [[قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان]]، وزرات برائے فروغ انسانی وسائل، حکومت ہند میں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہے۔ اپنے ڈائریکٹر شپ کے دوران میں انھوں نے قومی کونسل کی کارکردگیوں میں نئی اسکیموں کے نفاذ سے قابل قدر اضافہ کیا۔ انہی کی مدت کار میں کونسل سے بچوں کا ماہنامہ ’’ بچوں کی دنیا‘‘ کا اجرا ہوا اور ’’ عالمی اردو کانفرنس ‘‘ کی بنیاد پڑی۔ انھوں نے اردو کو نئی ٹکنالوجی سے جوڑکر اردو کے فروغ کے امکانات کو وسیع کیا۔کئی اردو سوفٹ وئیر کو لانچ کیا ساتھ ہی ٹکنالوجی کو اردو سے ہم آہنگ کرنے کی سمت کئی اہم اقدامات کیے۔
 
گذشتہ دو دہائیوں سے www.khwajaekram.com ویب سائٹ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس کے ذریعے دنیا بھر میں موجود اردو کے ادیبوں سے جڑے ہوئے۔ انھوں نے دنیا کے ان ممالک کا سفر بھی کیا ہے جہاں جہاں اردو کی بستیاں موجود ہیں۔پروفیسر خواجہ اکرام نے مہجری ادب پر خود بھی بہت کام کیا ہے اور اپنے کئی ریسرچ اسکالرس سے تحقیقی مقالے بھی لکھوائے ہیں۔
 
== تصانیف ==
# رشید احمد صدیقی کے اسلوب کا تجزیاتی مطالعہ 1194
# نوائے آزاد ( فارسی مخطوطے کی تنقیدی تدوین )اظہر علی آزاد کاکوروی 1998
# اردو کی شعری اصناف پہلا ایڈیشن 1999
# تعارف و تنقید 2006
# دیوان شانی ؛ فارسی مخطوطے کی تنقیدی تدوین 2007
# اسلامی تاریخ کے اہم شہر ( ترجمہ ) 2007
# اردو میڈیا 2012
# اردو زبان کے نئے تکنیکی وسائل اور امکانات 2012
# اردو سفر ناموں میں ہندستانی تہذیب و ثقافت 2013
# اکیسویں صدی میں اردو :فروغ اور امکانات 2014
# اکیسویں صدی میں اردو کا سماجی و ثقافتی فروغ 2014
# رشید احمد صدیقی کے منتخب مضامین 2012
# اردو کی شعری اصناف دوسرا ایڈیشن 2014
# اردو میڈیا دوسرا ایڈیشن 2014
# اردو کی شعری اصناف ( پاکستانی ایڈیشن ) 2014
# ملاقاتیں ( مشاہیر کے انٹرویو) 2015
# وسیم بریلوی کی شاعری کے فکری و فنی جہات 2016
# اردو کا عالمی تناظر 2017
# سید محمد اشرف: نمائندہ افسانے 2018
# پہلی جنگ آازدی سے متعلق اردو فارسی ذخیرے کا تنقیدی جائزہ 2019
# اردو شاعری :نمائندہ شعرا کا تعارف اور ان کی شاعری 2019
# امام بخاری کے ملک میں چند روز 2019
# اردو۔عربی اور فارسی میں رزمیہ ادب 2020
# مشاہدات ( سفرنامہ ) 2020