"بلقیس دادی" کے نسخوں کے درمیان فرق

378 بائٹ کا اضافہ ،  2 مہینے پہلے
مواد
(معلومات)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
(مواد)
(ٹیگ: ترمیم از موبائل موبائل ویب ترمیم ایڈوانسڈ موبائل ترمیم)
}}
بلقیس دادی 82 سالہ بزرگ بھارتی خاتون ہیں جو متنازعہ ترمیم شہریت قانون کے خلاف احتجاج کی عالمی علامت بن گئیں۔ ترمیم شہریت کا یہ متنازعہ قانون 11 دسمبر 2019ء کو بھارتی پارلیمان نے منظور کیا تھا جس کے تحت مذہب کو بھی اہلیت شہریت کی کسوٹی قرار دیا گیا تھا۔ وہ شاہین باغ دہلی میں ہونے والے احتجاج کی سرخیل تھیں اور انتہائی شدید سرد موسم میں اس متنازعہ قانون کے خلاف تین مہینوں تک جاری رہنے والے احتجاجی دھرنے میں سینکڑوں دیگر خواتین کے ساتھ موجود رہیں۔
 
ایک ویب گاہ لائیو منٹ پر شائع ہونے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا “ میں اور میرا مرحوم خاوند کسی تنازعے کے بغیر ایک متحد بھارت کے نظریے میں پروان چڑھے تھے اور یہی وہ نظریہ ہے جس کے لیے میں یہ جدوجہد کر رہی ہوں”۔