"جین مت" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.7
درستی
سطر 1:
{{infobox Jainism}}
'''جین مت''' جو جین شاسن اور جین دھرم ([[سنسکرت زبان|سنسکرت]]: जैन धर्म) کے ناموں سے بھی معروف ہے، ایک [[غیر توحیدی مذہب|غیر توحیدی بھارتی مذہب]] ہے جو تمام ذی روح اور ذی حیات اجسام کے حق میں [[اہنسا]] (عدم تشدد) کی تعلیم دیتا ہے، نیز جملہ مظاہر زندگی میں مساوات اور روحانی آزادی کا حامی ہے۔ جین مت کے پیروکاروں کا عقیدہ ہے کہ عدم تشدد اور ضبط نفس کے ذریعہ نجات (موکش) حاصل کرسکتے ہیں۔

اس وقت جین مت دو بڑے فرقوں میں تقسیم ہے، [[شویتامبر]] اور [[دگمبر]]۔

لفظ جین مت سنسکرت کے ایک لفظ جِن (जिन) سے لیا گیا ہے، جس کے معنی ہے فاتح۔ جین مت کے بھکشوؤں میں جذبات اور جسمانی آسائشوں کے حصول کے درمیان جو معرکہ جاری رہتا ہے، یہ لفظ دراصل اس کے جانب اشارہ کرتا ہے۔ جس شخص نے اپنے جذبات اور نفس پر فتح حاصل کرلی وہ فاتح (जिन) سمجھا جاتا ہے۔

جین مت کا شمار دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں کیا جاتا ہے۔<ref>{{Citation|last=Flügel|first=Peter|title=Encyclopedia of Global Studies|year=2012|editor=Anheier, Helmut K and Juergensmeyer, Mark|chapter=Jainism|volume=3|location=Thousand Oakes|publisher=Sage|page=975}}</ref> اس کی بنیاد کب، کس نے، کہاں پر رکھی اس بارے میں ماہرین آج تک کسی نتیجے پر نہیں پائے۔ جین گرنتھوں کے مطابق 527 ق م سے قبل [[مہاویر|وردھمان مہاویر]] (599-527 ق-م) نے [[نروان]] حاصل کیا تھا۔ روایتی طور پر جین مت کے پیروکار اپنے مذہب کی ابتدا ان چوبیس تیرتھنکروں (तीर्थंकर) کے سلسلہ کو قرار دیتے ہیں جن میں پہلا تیرتھنکر رشبھ دیو (ऋषभदेव) اور آخری مہاویر تھے۔ جین مت کے پیروکار یہ یقین رکھتے ہیں کہ جین مت ابدی اور لافانی ہے۔ یہ اسی وقت سے ہے، جب سے دنیا بنی ہے۔ اور تب تک رہے گا، جب تک دنیا باقی ہے۔ جین مت کے لوگ [[وردھمان مہاویر|مہاویر]] کو آخری اوتار یا دیوتا مانتے ہیں۔

ہندوستان میں ایک طویل عرصہ تک جین مت ہندوستانی ریاستوں اور مملکتوں کا سرکاری مذہب رہا ہے، نیز برصغیر ہند میں اس مذہب کی کافی اشاعت ہوئی تھی۔ آٹھویں صدی عیسوی سے جین مت کی شہرت اور اشاعت میں کمی آنے لگی، جس میں اس خطہ کے سیاسی ماحول نے بھی اثر ڈالا تھا۔

جین مت کے پیروکار [[بھارت]] میں 4.2 ملین ہیں، نیز دنیا کے دیگر ممالک [[بلجئیم|بیلجیئم]]، [[کینیڈا]]، [[ہانگ کانگ]]، [[جاپان]]، [[سنگاپور]] اور [[ریاست ہائے متحدہ|ریاستہائے متحدہ امریکا]] میں مختصر تعداد میں موجود ہیں۔ بھارت میں جین مت کے ماننے والوں میں شرح خواندگی دیگر مذاہب کے پیروکاروں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ (94.1 فیصد) ہے۔ بھارت میں مخطوطات کا قدیم ترین [[کتب خانہ]] جین مت کا ہی ہے۔ عالمی سطح پر جین مت کے پیروکاروں کی تعداد 6.1 ملین ہے۔<ref>{{cite web |url=http://chartsbin.com/view/3k5 |title=پیرووان جین مت بلحاظ ملک |publisher=chartsbin.com |accessdate=2014-08-12 |archiveurl=https://web.archive.org/web/20181225091709/http://chartsbin.com/view/3k5%20 |archivedate=2018-12-25 |url-status=live }}</ref>

== آغاز ==
سطر 15:
== عقائد ==
جین مت [[خدا]] کی ہستی کو تسلیم نہیں کرتا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو بڑا ہے وہی [[انسان]] کی روح میں پائی جانے والی طاقت خدا ہے۔ دنیا میں ہر چیز جاودانی ہے۔ روحیں جسم بدل بدل کر آتی ہیں مگر اپنی الگ ہستی کا احساس باقی رہتا ہے۔ نروان یعنی روح کی مادے اور جسم سے رہائی نویں جنم کے بعد ممکن ہو سکتی ہے۔{{حوالہ درکار}}
جین مت کے عقائد سات کلیوں کی شکل میں بیان کیے جاتے ہیں، جن کو جین مت کی [[اصطلاحی معنی|اصطلاح]] میں [[سات تتو]] یا سات حقائق کہا جاتا ہے۔ یہ کائنات اور زندگی کے بنیادی مسئلہ اور اس کے حل کے بارے میں سات نظریات ہیں۔ جن میں جین مت کا بنیادی فلسفہ بخوبی سمٹ کر آ گيا ہے۔
# جیو: روح ('''جیو''') ایک حقیقت ہے۔
# اجیو: غیر ذی روح ('''اجیو''') بھی ایک حقیقت ہے، جس کی ایک قسم مادہ ہے۔
سطر 41:

== مقدس مقامات ==
ان کے مقدس مقامات میں سماتا کا پہاڑ جہاں مہا ویر کا انتقال ہوا تھا، کوہ آبو [[راجستھان]]، [[شرون بیلگول|شراون بیلاگولہ]] اور گومٹھیشور [[کرناٹک]] مجسمہ ہے۔
== مزید دیکھیے ==
* [[وردھمان مہاویر|مہاویر]]

== حوالہ جات ==