"سملی بند" کے نسخوں کے درمیان فرق

8 بائٹ کا اضافہ ،  1 مہینہ پہلے
کوئی ترمیمی خلاصہ نہیں
 
[[File:Simly dam lake - panoramio.jpg|thumb|left|سملی بند کی جھیل]]
 
'''سملی ڈیمبند''' کچھ عرصہ پہلے یہاں ایک [[سملی]] نامی گاؤں آباد تھا جس کی وجہ سے اس کا نام سملی ڈیم پڑا۔
== محل وقوع ==
[[سملی ڈیم،ڈیم]]، [[اسلام آباد]] کے شمال مشرق میں لگ بھگ چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقعہ ہے [[دریائے سواں]] پر واقع یہ ڈیم مکمل قدرتی ڈیم ہے اور اس میں پانی کی آمد مکمل طور پر بارشوں سے مشروط ہے [[کھاد نالہ]] اور دریائے سواں کے علاوہ منگل، [[جندریلا]]، چنیوٹ، [[کلالئی]]، کلاں، [[بساند]] [[بھانہ]] اور ملحقہ چھوٹے چھوٹے علاقوں سے بھی درجنوں نالوں اور چشموں کا پانی براہ راست اسی جھیل میں آکر کر گرتا ہے جو 10کلومیٹر رقبہ پر پھیلی ہوئی ہے۔ ستمبر [[1982ء]] میں مکمل ہونے والے اس ڈیم کی عمر کا اندازہ 63برس ہے یعنی دوسرے لفظوں میں اسلام آباد کے شہری 2045ءتک سملی کے پانی سے استفادہ کر سکیں گے۔
== بناوٹ ==
سملی ڈیم کی جھیل 265فٹ گہری ہے اور اس میں 25لاکھ 80ہزار کیوبک گز پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔ 44.5کیوسک گنجائش کی 6فٹ چوڑی سرنگ کے ذریعے پانی دو جدید ترین فلٹریشن اور پیوری فیکشن پلانٹس میں پہنچایا جاتا ہے جو 48انچ قطر کی 120میٹر طویل دو پائپ لائنوں پر متعدد پمپنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جن کے باعث صاف پانی کی فراہمی میں کوئی تعطل پیدا نہیں ہوتا۔