"کرسٹوفر کولمبس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت}}
'''کرسٹوفر کولمبس''' ایک بحری مہم جو تھا جس نے 15 ویں صدی میں [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] کو دریافت کیا۔ وہ 1451ء میں جنوا [[اطالیہ|اٹلی]] میں پیدا ہوا۔ [[ہسپانیہ|سپین]] کے قشتالوی مسیحی حکمرانوں کی ملازمت میں رہا۔ ملکہ ازابیلا(اسابِللا) اور فرڈینینڈ(فردیناند) نے اسے چھوٹے جہاز دیے جن سے اس نے 1492ء میں [[ریاستہائے متحدہ امریکا|امریکہ]] دریافت کیا۔ کولمبس کی اس دریافت نے دریافتوں، مہم جوئی اور نوابادیوں کا ایک نیا سلسلہ کھولا اور تاریخ کے دھارے کو بدل دیا۔ کولمبس نے 1506ء میں وفات پائی۔
 
== بحرِ اوقیانوس میں اسفار ==
1492 اور 1504 کے درمیان ، کولمبس نے اسپین اور امریکہ کے مابین چار دور-سفر مکمل کیے ، ہر سفر بحری جہاز کے ولی عہد کی سرپرستی میں تھا۔ اپنے پہلے سفر پر ، اس نے امریکہ کو آزادانہ طور پر دریافت کیا۔ ان سفروں نے یورپ کی تلاش اور امریکہ کی نوآبادیات کے آغاز کو نشان زد کیا ، اور یہ دریافت کا دور اور مغربی تاریخ دونوں کے لئے اہم ہے.
 
[[فائل:Viajes de colon en.svg|تصغیر|کرسٹوفر کولمبس کے [[بحر اوقیانوس|بحرِ اوقیانوس]] میں اسفار۔]]
 
== قبر کشائی ==
کرسٹوفر کولمبس(کریستوفورہ کولومبو) نے اپنی وصیت میں کہا تھا کہ ان کو امریکا میں دفن کیا جائے۔ لیکن 1506 میں امریکا میں کوئی خاطر خواہ چرچ موجود نہیں تھا اس لیے ان کو ابتدائی طور پر سپین کے شہر میں دفنایا گیا۔ اس کے بعد ان کی لاش کو سیوِل میں دفنایا گیا۔ سنہ 1542 میں ان کی لاش کو نکالا گیا اور سینٹو ڈومنگو(سانتو دومِنگو) (جو آج کل ڈومینکن(دومینیکان) ریپبلک ہے) میں دفنایا گیا۔ سترہویں صدی کے آخر میں سپین کے کچھ حصے پر بشمول سینٹو ڈومنگو(سانتو دومِنگو) پر فرانس کا قبضہ ہو گیا۔ کرسٹوفر کی لاش کو نکال کر کیوبا لایا گیا۔ جب کیوبا نے آزادی حاصل کی تو ان کی لاش کو 1898 میں سیوِل کے کتھیڈرل میں دفنایا گیا۔ کم از کم یہاں تک کوئی شک و شبہات نہیں ہیں۔ تاہم ڈومینکن ریپبلک میں کولمبس یادگار میں ایک بکس ہے جس میں ہڈیاں ہیں جن پر لکھا ہے ’کرسٹوفر کولمبس‘۔ سائنسدانوں نے سیوِل میں جو لاش دفن کی گئی ہے اس کا [[ڈی این اے]] ٹیسٹ کیا تو معلوم چلا ہے کہ وہ کولمبس کے بھائی ڈی ایگو کی ہے۔ہے

۔ دوسری جانب ڈومینکن ریپبلک میں لاش کا ڈی این اے کبھی نہیں لیا گیا۔<ref>http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2011/08/17/110817163242_columbus_monument_304x171_reuters_nocredit.jpg</ref>
 
[[فائل:Emanuel Gottlieb Leutze - Columbus Before the Queen.JPG|تصغیر|کرسٹوفر کولمبس [[ہسپانیہ|ہسپانوی]] [[تاج قشتالہ]] کی [[ازابیلا اول|ملکہ ازابیلا]] اول اور اس کا خاوند [[تاج اراغون]] کے بادشاہ فرڈینینڈ کے دربار میں پیش ہوتے ہوئے۔ ]]
 
== مزید دیکھیے ==