"چارہ ڈال کر گھیرنا" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
«چارہ ڈال کر گھیرنا خوردہ فروخت میں استعمال ہونے والی دھوکا دہی کی ایک قسم ہ...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا
(ٹیگ: انگریزی عنوان)
 
م خودکار: درستی املا ← دکان، شے
سطر 1:
چارہ ڈال کر گھیرنا خوردہ فروخت میں استعمال ہونے والی [[دھوکا دہی]] کی ایک قسم ہے لیکن دوسرے سیاق و سباق میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس حکمت عملی میں سب سے پہلے [[تاجر]] صارفین کو [[اشتہار]] کے ذریعے کم قیمت کی [[لالچ]] دے کر اپنی جانب راغب کرتے ہیں(چارہ ڈالنا)۔ لیکن جب گاہک اسٹور پر جاتے ہیں تو انھیں پتہ چلتا ہے کہ مشتہر سامان دستیاب نہیں ہے۔ اب سیلز مین صارفین کو قائل کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ وہ اس پر غور کریں کہ ملتی جلتی (لیکن زیادہ قیمت والی) کوئی شئےشے خرید لیں ("سوئچنگ")۔ مثال کے طور پر کسی دوکاندکان کے شوکیس میں رکھی نہایت دلکش اور سستی چیز دیکھ کر گاہک دوکاندکان میں داخل ہوتا ہے لیکن وہاں اسے بتایا جاتا ہے کہ اُس چیز کا سارا اسٹاک بک چکا ہے۔ اب گاہک پر مایوسی کی کیفیت طاری ہو جاتی ہے جس کا چالاک سیلزمین فائیدہ اٹھانا جانتا ہے اور گاہک کو کسی ملتی جُلتی چیز خریدنے کی طرف راغب کرتا ہے۔