"رام ناتھ گوئنکا انعام یافتگان کی فہرست" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
اضافہ مواد
سطر 1:
[[رام ناتھ گوئنکا]] (22 اپریل 1904– 5 اکتوبر 1991) ایک بھارتی اخبار کے ناشر تھے۔ انہوں نے [[دی انڈین ایکسپریس]] کو [[1932ء]] میں شروع کیا تھا اور اسی کے فروغ کے لیے [[انڈین ایکسپریس گروپ]] شروع کیا جو کئی انگریزی اور بھارتی زبانوں کی مطبوعات کو فروغ دیتا ہے۔ ان کے سانحہ ارتحال کے بعد ان کی یاد میں رام ناتھ گوئنکا انعام قائم کیا گیا جو [[بھارت]] میں صحافت کے شعبے میں عمدہ کام کرنے والوں کو دیا جاتا ہے۔ اس کے انعام یافتگان اس طرح ہیں:
 
== تنازعسال کے خطوں2020ء کے نامہانعام نگاریافتگان ==
سال [[2020ء]] کے انعام یافتگان اس طرح ہیں:
 
=== تنازع کے خطوں کے نامہ نگار ===
* [[دیپنکر گھوش]]، انڈین ایکسپریس: انہوں نے [[بستر ضلع]] سے خبروں کا احاطہ کیا جہاں ریاستی حکومت کا اکثر [[ماؤ نوازی|ماؤ نوازوں]] سے تصادم رہتا ہے۔
 
* [[دھیرج کمار]]، متوفی [[اچیوت نندا ساہو|اَچْیُوت نندا ساہو]] اور [[مور مکٹ شرما|مور مُکُٹ شرما]] جن سب کا تعلق [[ڈی ڈی نیوز]] چینل سے رہا ہے۔ ان میں سے اچیوت نندا ساہو نے اس وقت اپنی جان گنوائی تھی جب ان کی ٹیم [[نکسلیت|نکسلی]] حملوں کی زد میں آئی تھی۔ یہ لوگ نِلیا گاؤں سے خبروں کا احاطہ کر رہے تھے۔
 
=== ہندی نامہ نگاری ===
* [[دیتی باجپائی]]: انہوں نے سات قسطوں کے مطبوعہ اور ڈیجیٹل سلسلے میں [[گووا]] میں کم سنوں پر جنسی حملوں کی بات کا افشا کیا۔
* [[شاداب احمد معزی]] نے [[دی کوینٹ]] کے لیے [[مظفر نگر فسادات (2013ء)|2013ء کے مظفر نگر فسادات]] کے دوران میں کئی خاندانوں کے گم شدہ افراد کے دل آزار انتظار پر ایک رپورٹ پیش کی تھی۔
 
=== مقامی زبانیں ===
* [[انویشا بنرجی]] نے خانہ بہ دوش خواتین کی زندگی اور [[انسانی بازار کاری]] پر کہانیاں پر چھاپی ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم [[ای آئی سمے]] پر پیش کیا۔
* [[سنیش ٹی کے]] نے [[منورما نیوز]] پر [[ویاناڈ ضلع]] میں [[اگست]] [[2018ء]] میں ہونے والے طوفان کے نتیجے میں رو نما تباہ کاریوں کی خبریں فراہم کی جس سے لوگوں کے گھروں، دوستوں اور رشتے داروں کے نقصان کا تفصیلی جائزہ ملتا ہے۔
 
=== ماحولیات، سائنس اور ٹکنالوجی ===
* [[مریدولا چاری]] [[وینیتا گووند راجن]] نے [[اسکرول ڈاٹ ان]] ویب سائٹ کے لیے حیقیقی تحریری اور ویڈیو دو حصوں پر مشتمل رپورٹ پیش کی کہ کیسے [[ٹیکس]] کے ضابطے کی وجہ سے کسان 99 زہریلے کیمیاوی مادوں کو کیڑا کُش کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
* [[سروا پریا سنگوان]] [[بی بی سی ہندی]] کے نشریے میں اس بات کی تفصیلی رپورٹ پیش کی کہ کیسے [[یورانیم]] کی [[کان کنی]] [[جھارکھنڈ]] کے جادو کوڑا کے قبائلی لوگوں کی زندگی پر مضر اثر چھوڑ رہی ہے۔
 
=== پوشیدہ بھارت کو آشکارا کرنے پر اعزاز ===
* دی انڈین ایکسپریس کی [[حنا روہتکی]] کو دیا گیا جو مورنی، [[ہریانہ]] کے لوگوں کی دشواریوں کو دنیا کے آگے پیش کیا کہ کیسے وہ [[گھگر ندی]] یا 20 فیٹ اونچی پائپ لائن چڑھ کر اسکول یا کام پر جانے مجبور ہیں۔
 
* [[اسمیتا نندی]] اور [[میگھناد بوس]] نے [[بھارت میں ہجومی تشدد]] کے مختلف واقعات میں سے ایک اہم سبب [[گائے کے تحفظ کے نام پر تشدد|گائے کے نام پر قتل]] کے عام بات ہونے پر [[کوینٹ]] کے لیے ایک ڈاکیومنٹری تیار کی۔
 
== حوالہ جات ==