"اسحاق الموصلی" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار: اضافہ زمرہ جات +ترتیب (14.9 core): + زمرہ:766ء کی پیدائشیں+زمرہ:عباسی مصاحب
سطر 1:
{{خانہ معلومات شخصیت}}
'''اسحاق الموصلی''' (پیدائش: [[767ء]] — وفات: [[اگست]] [[850ء]]) [[خلافت عباسیہ|عہدِ عباسیہ]] کا ایک مشہور مغنی [[شاعر]] تھا۔
== ابتدائی حالات ==
=== پیدائش اور خاندان ===
اسحاق الموصلی [[150ھ]] مطابق [[767ء]] میں [[رے]] شہر میں پیدا ہوا۔ اُس کا والد ابراہیم الموصلی بھی نامور مغنی تھا۔ اسحاق فارسی النسل امیر گھرانے سے تعلق رکھتا تھا گو کہ اُس کے والد ابراہیم الموصلی کی پیدائش اور تربیت بنو تمیم کے درمیان [[کوفہ]] شہر میں ہوئی تھی۔ [[ابن ندیم]] کے بقول ابراہیم الموصلی کی پیدائش و تربیت بنو دارم کے قبیلہ میں ہوئی تھی جو [[کوفہ]] کے مضافات میں آباد تھا۔
=== تعلیم ===
اسحاق کو نہایت بہترین تعلیم دی گئی۔ علم [[حدیث]] ہُشَیم بن بُشَیر سے حاصل کیا۔ علم قرأت امام [[علی بن حمزہ کسائی کوفی]] اور [[الفراء نحوی|امام ابو یحییٰ زکریا الفراء]] سے حاصل کیا۔ علم موسیقی اپنے چچا زلزال، عاتکہ بنت شُہدہ اور اپنے والد سے حاصل کیا۔
== سرکاری سرپرستی ==
اسحاق کے سب سے اولین سرپرست [[ہارون الرشید]]، [[یحییٰ بن خالد]] البرمکی اور اُس کے فرزندگان تھے۔ یحییٰ کے بیٹوں نے اِس نوجوان صاحبِ فن کو ایک مکان خرید کر دیا اور اِس مکان کے سامانِ آرائش کے لئے ایک لاکھ [[درہم]] فراہم کیے۔ [[794ء]] میں جب فضل بن یحییٰ البرمکی کو [[خراسان]] کا گورنر مقرر کیا گیا تو اُس نے اسحاق کو محض ایک شعر کے صلے میں ایک ہزار [[دینار]] عنایت کیے تھے جو اُس نے اسحاق کی ایک تقریب کے لئے موزوں کیا تھا۔ خلفاء اور اُن کے امراء کی فیاضی کی بارش اسحاق پر مسلسل ہوتی رہی، چنانچہ وہ بھی اپنے والد کی طرح اِنتہائی مالدار ہوگیا تاہم وہ اپنی دولت فیاضی کے ساتھ خرچ کیا کرتا تھا اور اُس کے وظیفہ خواروں میں لغت نویس ابن العربی بھی تھا۔ اپنے والد ابراہیم الموصلی کی وفات کے بعد وہ اپنے زمانے کا بہترین مغنی قرار دیا گیا۔ خلفائے عباسیہ میں [[امین الرشید]]، [[مامون الرشید]]، [[المعتصم باللہ]]، [[الواثق باللہ]] اور [[المتوکل علی اللہ]] اِس کے سب سے زیادہ مداح تھے اور اِس پر بکثرت نوازشات کرتے رہتے تھے۔ [[مامون الرشید]] نے ایک بار کہا کہ اگر اسحاق ایک مغنی کی حیثیت سے اِس قدر مشہور نہ ہوتا تو میں اُسے قاضی کا عہدہ دے دیتا۔ درباری محافل میں اُسے بڑے بڑے علماء اور ادباء کی صف میں کھڑے ہونے کی اجازت تھی اور وہ لباس پہننے کی بھی جو فقہاء کے لے مخصوص تھا۔ [[الواثق باللہ]] کہتا تھا کہ جب اسحاق میرے سامنے گاتا ہے تو مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میرے مقبوضات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ جب اِس شہرۂ آفاق مغنی کا اِنتقال ہوا تو [[المتوکل علی اللہ]] پکار اُٹھا کہ: ’’ اسحاق کی موت نے میری سلطنت کو بڑی زینت اور افتخار سے محروم کردیا۔‘‘ <ref>[[اردو دائرہ معارف اسلامیہ]]: جلد 2، صفحہ 119۔ مطبوعہ [[لاہور]]، [[2017ء]]</ref> <ref>ابوالفرج الاصبہانی: کتاب الاغانی، جلد 5، صفحہ 52، 131۔ طبع [[بولاق]]، [[مصر]]۔</ref> <ref>[[ابن ندیم]]: کتاب الفہرست، صفحہ 141 تا 143، مطبوعہ لائپزگ، [[1871ء]]</ref> <ref>ابن عبد ربہ: العقد الفرید، جلد 3، صفحہ 188، مطبوعہ [[قاہرہ]]، [[1305ھ]]</ref>
 
== وفات ==
اسحاق الموصلی نے ماہِ [[رمضان]] [[235ھ]] مطابق [[اگست]] [[850ء]] میں [[بغداد]] میں وفات پائی۔
 
[[زمرہ:766ء کی پیدائشیں]]
==حوالہ جات==
[[زمرہ:767ء کی پیدائشیں]]
[[زمرہ:850ء کی وفیات]]
[[زمرہ:کوفیآٹھویں صدی کی ایرانی شخصیات]]
[[زمرہ:رے (شہر) کی شخصیات]]
[[زمرہ:آٹھویں صدی کی عباسی شخصیات]]
[[زمرہ:نویں صدی کی عباسی شخصیات]]
[[زمرہ:نویں صدی کے مسلمان]]
[[زمرہ:آٹھویں صدی کے مسلمان]]
[[زمرہ:الف لیلہ و لیلہ کے افسانوی کردار]]
[[زمرہ:فارسی موسیقار]]
[[زمرہ:فارسی موسیقی]]
[[زمرہ:ایرانی موسیقی]]
[[زمرہ:عراقیرے گلوکار(شہر) کی شخصیات]]
[[زمرہ:عباسی مصاحب]]
[[زمرہ:عراقی شخصیات بلحاظ فارسی النسل]]
[[زمرہ:عراقی گلوکار]]
[[زمرہ:الف لیلہ و لیلہ کے افسانوی کردار]]
[[زمرہ:نویںفارسی صدی کی ایرانی شخصیاتموسیقار]]
[[زمرہ:آٹھویںفارسی صدی کی ایرانی شخصیاتموسیقی]]
[[زمرہ:رے (شہر) کیکوفی شخصیات]]
[[زمرہ:موصل شہر کی شخصیات]]
[[زمرہ:نویں صدی کی ایرانی شخصیات]]
[[زمرہ:نویں صدی کی عباسی شخصیات]]
[[زمرہ:نویں صدی کے مسلمان]]
[[زمرہ:ہارون الرشید]]